عمران خان اب سے کچھ گھنٹے بعد کیا کرنیوالے ہیں؟ پوری قوم انتظار میں لگ گئی۔۔بڑا اعلان کر دیا گیا
وزیراعظم عمران خان کا قوم سے اہم خطاب کا امکان ہے ۔مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان جلد قوم سے اہم خطاب کریں گے۔ وزیراعظم اپنے خصوصی خطاب میں ملک کی موجودہ صورتحال پر عوام کو آگاہ کریں گے اور اعتماد میں
لیں گے۔اس وقت وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس جاری ہے۔ڈی جی آئی بی ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،ڈی جی ایم او، وزیر اطلاعات،وزیر دفاع، نیول چیف امجد خان نیازی، ائیر چیف ظاہر احمد بابر ، وزیر داخلہ شیخ رشید اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی شریک ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی میں کالعدم جماعت کے مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں قومی سلامتی کے دیگر امور پر بھی حکمت عملی بنانے پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں ملکی داخلی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کو یرغمال نہیں بنے دے گا۔کالعدم جماعت سے جو معاہدہ کیا اس پر وزیئراعظم کی منظوری سے دستخط کیے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنجاب میں 60 دن کے لیے رینجرز طلب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی
حکومت سندھ کی طرح رینجرز کو کہیں بھی تعینات کرسکتی ہے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کالعدم تحریک لیبک پاکستان سے مذاکرات کیے اور آج بھی 11 بجے رابطہ ہوا، چھٹی مرتبہ وہ اس دھرنے کی طرف آرہے ہیں. انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر انہوں نے جلوس عید میلاد النبیﷺ نکالا تھا اور اس کو دھرنے میں تبدیل کردیا، اس کے باوجود بھی میں سیاسی ورکر ہوں اور چاہتا ہوں ملک میں امن ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بہت زیادہ دباؤ ہے، غیر ملکی طاقتیں ہم پر پابندیاں عائد کرنا چاہتی ہیں، غیر ملکی طاقتیں ہماری جوہری اور معیشت پر نظریں جمائے بیٹھی ہے، یہ ان کی چھٹی قسط ہے اور مجبوری کی حالت میں کہہ رہا ہوں کہ یہ اب عسکریت پسند ہوچکے ہیں. شیخ رشید نے کہا کہ سادھوکی میں انہوں نے کلاشنکوف سے پولیس پر فائرنگ کی، پولیس نہتی تھی، ان کے پاس لاٹھیاں تھیں، 3 پولیس جوان شہید ہوگئے اور 70 زخمی ہیں اور ان میں سے 8 کی حالت تشویش ناک ہے انہوں نے کہا کہ حالات کی سنجیدگی اور گہرائی کو دیکھتے ہوئے آرٹیکل 147 کے تحت پنجاب رینجرز کو پنجاب حکومت کی درخواست پر 60 دن کے لیے کراچی کی طرح پورے پنجاب میں نافذ العمل کررہا ہوں۔