جب مخالف ٹیم نے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی تو نیوزی لینڈ کپتان کو کیا کہا تھا؟، نسیم شاہ کا حیران کن انکشاف
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف 319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جب پاکستان کی 9 وکٹیں صرف 287 رنز پر گر گئی تھیں تو میچ ڈرا کرنا بھی مشکل نظر آرہا تھا ، جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤتھی نے آخری کھلاڑی پر پریشر ڈالنے کیلئے تمام کے تمام کھلاڑی کریز کے قریب کھڑ ے کر دیئے تھے۔
ایسے میں نسیم شاہ نے فاسٹ بولر کو ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر پاکستان کی جیت کی امیدیں بحال کیں لیکن صرف ہدف سے 15 رنز کی دوری پر 304 رنز پر ایمپائرز نے کم روشنی کی وجہ سے میچ ڈرا کر دیا
۔ پاکستان کے سٹار فاسٹ بالر اور نیوز ی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں آخری وکٹ پر میچ ڈرا کرنے والے نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ جب ہم ہدف سے 25 رنز دور تھے
اور نیوزی لینڈ نے تمام کے تمام فیلڈر میرے قریب کر دیئے تھے تو حریف کپتان کو کہا تھا کہ یہی فیلڈنگ رکھیں میں اگلے اوور میں ہدف حاصل کر لوں گا۔ میچ کے بعد نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز” سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا
کہ یہ بلکل بچپن کےکھیل جیسا تھا ، جب انہوں نے تما م فیلڈرز کریز پر کھڑے کر دیئے تھے تو نیوزی لینڈ کے کپتان کو کہا تھا کہ ایسی ہی فیلڈ رکھیں میں اگلے اوور میں ہدف حاصل کر لوں گا، تو انہوں نے فیلڈ پھر پیچھے ہٹائی تھی۔