آئی سی سی نے پی سی بی کو بڑی خوشخبری سنا دی ، انڈیا منہ تکتا رہ گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ملک قرار دے دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پاکستان کو کرکٹ کیلئے محفوظ ملک قرار دے دیا ہے ۔ انکا کہنا تھای کہ پاکستان دنیائے کرکٹ کی مضبوط ترین ٹیموں میں سے ایک ہے
جبکہ شائقین کرکٹ سیریز دیکھنے کیلئے پاکستان سفر کر کے آئے ہیں ۔ دوسری جانب گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا جس میں مین اور ویمن کھلاڑیوں کی نازدگیاں شامل تھیں
۔پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی سمیت مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں انگلینڈ کے جوز بٹلر اور عادل رشید کو شامل کیا گیا۔ویمن پلیئر آف دی منتھ کیلئے پاکستان کی سدرا امین ، آئر لینڈ کی گیبی لیوئس اور تھائی لینڈ کی نتھاکن چنتھم کونامزدکیا گیا لیکن یہاں آئی سی سی کے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک غلطی ہوگئی
۔ ٹوئٹ میں جاری کردہ خواتین کھلاڑیوں کے ناموں کے پوسٹر پر مرد کھلاڑیوں کے نام لکھے نظر آئے۔ پاکستانی سدرا امین کی تصویر کے نیچے انگلینڈ کے جوز بٹلر کا نام، تھائی لینڈ کی نتھاکن چنتھم کی جگہ عادل رشید اور آئیرلینڈ کی گیبی لیوئس کی جگہ شاہین آفریدی کا نام لکھا تھا۔
غلطی کا احساس ہونے کی کچھ ہی دیر بعد آئی سی سی نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کی اور ناموں کو صحیح کرنے کے بعد ٹوئٹ دوبارہ کی۔مذکورہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا جس میں مین اور ویمن کھلاڑیوں کی نازدگیاں شامل تھیں۔
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی سمیت مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں انگلینڈ کے جوز بٹلر اور عادل رشید کو شامل کیا گیا۔