in

رونالڈو کے سعودی کلب جوائن کرنے کی خبریں، ماہانہ تنخواہ جان کر ہوش اڑ جائیں

رونالڈو کے سعودی کلب جوائن کرنے کی خبریں، ماہانہ تنخواہ جان کر ہوش اڑ جائیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پرتگال کی قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان اور دنیا کے شہرہ آفاق سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو  کے سعودی عرب کا کلب “النصر” کے ساتھ کھیلنے کا معاہدہ طے پانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔  انہوں نے حال ہی میں برطانوی کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیر باد کہا ہے۔

رونالڈو اور سعودی فٹ بال کلب میں 207 ملین ڈالر میں معاہدہ طے پانے کی اطلاعات ہیں۔  کلب اور کھلاڑی میں یہ معاہدہ ممکنہ طور پر  ڈھائی سالہ مدت کا ہے، کھلاڑی کو ہر سال 207 ملین ڈالر  کی رقم ادا کی جائے گی

۔  رونالڈو 30 مہینے کی اس ڈیل سے مجموعی طور پر 517 ملین ڈالر کمائیں گے جو ماہانہ 17 اعشاریہ دو  ملین ڈالر بنتے ہیں۔ مارسا نیوزکے مطابق کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب میں فٹ بال کے فروغ کیلئے کام کریں گے،

ان کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ ابھی تک معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے بلکہ رونالڈو کا سارا فوکس اس وقت پرتگال کو ورلڈ کپ میں فتح دلانے پر ہے۔ دوسری جانب بھارت کی جانب سے ایشیا ءکپ پاکستان کی بجائے کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کرنے کی خواہش پر  چیئر  مین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے دو ٹوک جواب دیا ہے کہ ایشیاء کپ ہمارا ہے پاکستان سے باہر نہیں جا سکتا۔

نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز”کے مطابق ایشیا ءکپ کی میزبانی کے حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ایشیاءکپ کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے، بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان نہیں جانا ،انڈیا نہیں آتا تو نہ آئے ،ایشیا ءکپ کسی نیوٹرل جگہ پر نہیں ہو گا، اگر ایشیا ءکپ کسی نیوٹرل جگہ پر کرایا گیا تو ہم بھی ایشا ءکپ میں شرکت چھوڑ سکتےہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایلوویرا جیل میں انڈا شامل کر کے استعمال کریں، ایسا زبردست ٹوٹکہ کہ یقین جانیں جان کر دنگ رہ جائیں گی

اگر آپ کو کسی شخص میں یہ تین نشانیاں نظر آئیں تو سمجھ جاؤ وہ حرام مال کھاتا ہے