in

آئی سی سی نے 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فارمیٹ تبدیل کر دیا

آئی سی سی نے 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فارمیٹ تبدیل کر دیا

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ایونٹ کا فارمیٹ گزشتہ ٹی 20 ایونٹس سے مختلف ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 20 ٹیمیں چار گروپس میں تقسیم ہوں گی، ہر گروپ سے 2، 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق سپر 8 کی ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور وہاں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں کوالیفائی کریں گی۔

اعلامیے کے مطابق ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق امریکا اور ویسٹ انڈیز میزبان ہونے کی بنیاد پر کوالیفائی کرچکے ہیں۔

حالیہ ورلڈ کپ کی ٹاپ 4 ٹیمیں پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کارکردگی کی بنیاد پر ایونٹ میں اپنی جگہ پکی کرچکی ہیں۔

آسٹریلیا، نیدرلینڈز، سری لنکا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 2022ء کی مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر کوالیفائی کر گئیں۔

اعلامیے کے مطابق افغانستان اور بنگلادیشن نے رینکنگ کی بنیاد پر اگلے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لوگ مجھے کیوں فکسر کہتے ہیں

ون ڈے کرکٹ کا سب سے زیادہ اسکور بن گیا