in

ہر قسم کے خوف سے نجات کا یہ انتہائی مجرب اور مقبول وظیفہ

ہر قسم کے خوف سے نجات کا یہ انتہائی مجرب اور مقبول وظیفہ

اللہ تبارک و تعالیٰ کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک نام اللطیف ہے ۔ یہ اللہ تبارک و تعالیٰ کا صفاتی اسم ہے ۔ اللطیف کا مطلب ہے ، بہت زیادہ لطف و کرم فرمانے والا ۔ اخلاق حسنہ کے حصول اور ہر قسم کے خوف سے نجات کا یہ انتہائی مجرب اور مقبول وظیفہ ہے ۔ یا لطیف کا ورد کرنے کے بے شمار فوائد ، فضائل اور ثمرات ہیں ۔

یا لطیف کے وظیفہ کی برکت سے پڑھنے والے کی طبیعت میں اللہ تبارک و تعالیٰ کے بندوں کے لئے نرمی ، رحمی اور رقت پیدا ہو جاتی ہے اور اخلاق حسنہ نصیب ہو جاتے ہیں۔ اس اسم مبارک کا وظیفہ کرنے سے نفس کے احوال سے آگاہی نصیب ہو جاتی ہے ۔

اس وظیفے کو پڑھنے والا اپنے قلب اور اپنے نفس کو اللہ تبارک و تعالیٰ کی نافرمانی کے ارتکاب سے روک لیتا ہے ۔ اسی طرح یا لطیف کا ورد کرنے سے دیگر بہت سے روحانی و اخلاقی اسرار کی معرفت نصیب ہوتی ہے ۔ اگر یا لطیف کا وظیفہ مکمل کر کے آخر میں یہ الفاظ دہرا دیئے جائیں تو خوف سے نجات مل جاتی ہے:

لا تدرکہ الابصار و ھو یدرک الابصار و ھو اللطیف الخبیر ۔
اور حصول شفاء کے لئے اس کے آخر میں آیات شفاء میں سے کوئی سی بھی آیت ملا کر پڑھنی چاہئے ۔ اس سے اللہ تبارک و تعالیٰ شفا عطا فرما دیتا ہے جیسے:

یا لطیف الذی هو یطعمنی و یسقینی و اذا مرضت فهو یشفین ۔ اس کے علاوہ فتح مشکلات کے لئے بھی یا لطیف کا وظیفہ انتہائی مجرب اور مفید ہے۔

یا لطیف کا ورد کرتے وقت اس کے اوّل و آخر میں 11، 11 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر اس کا ورد ایک سو (100) مرتبہ ہر روز کریں۔اس وظیفہ کو آپ حسب توفیق و حسب منشاء جتنا عرصہ کے لئے چاہیں جاری رکھ سکتے ہیں ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کسی کے دل میں پیار ڈالنے کا خاص وظیفہ ایک بار یہ عمل کرلیں ہر کوئی آپ کی بات مانے گا

یہ الفاظ اللہ کو سب سے زیادہ پیارے ہیں۔ دعا مانگتے ہی اللہ کہے گامیں نے تمہارا کام کر دیاایسا عمل جس سے ہردعا قبول ہوتی…