نیک ، پرہیز گار ، فرماں بردار ، صالح اور متقی اولاد کے حصول کے لیے انتہائی مجرب وظیفہ
اَلْمُتَکَبِّرُ اللہ تعالیٰ کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک صفاتی نام ہے ۔ اس نام کا مطلب ہے سب سے اعلیٰ و ارفع اور بڑائی والا ۔ یعنی کے اللہ رب العالمین سب سے بڑھ کر بڑائی والا ہے اور وہی سب سے زیادہ اعلی ہے ۔
اس کی شان سب سے بلند و بالا ہے
اور اللہ تبارک و تعالیٰ ہی سب سے بڑھ کر عظمت والا ہے ۔
یا متکبر کا وظیفہ اولاد کے حصول کے لیے انتہائی بہترین، مقبول اور مجرب ہے ۔ یَا مُتَکَبِّرُ کا وظیفہ کرنے کے بے شمار فوائد ، برکتیں اور ثمرات ہیں ۔
اللہ تبارک و تعالیٰ کے اس نام مبارک کے وظیفہ کی کثرت کرنے والے کو اللہ رب العالمین نیک ، پرہیز گار ، فرماں بردار، صالح اور متقی اولاد سے نوازتا ہے ۔ کسی بھی کام کو شروع کرنے سے پہلے اس وظیفے کو دل کی توجہ کے ساتھ پڑھنے سے ہر مراد مل جاتی ہے ۔ ہر حاجت پوری ہو جاتی ہے ،
ہر دعا قبول ہو جاتی ہے ۔ نیز اس اسم مبارک کے پڑھنے والے کو اللہ تبارک و تعالیٰ تمام لوگوں کی نگاہوں میں بزرگ ، باعزت اور باوقار بنا دیتا ہے۔ جو شخص اس اسم مبارک کو پڑھنے کا معمول بنا لے گا کبھی بھی کوئی بھی دشمن اور کسی قسم کا بھی حاسد اس شخص کو نقصان پہنچانے کی قدرت نہیں رکھ پائے گا ۔
اللہ رب العزت کے اس اسم مبارک کا وظیفہ کرنے سے پہلے اور وظیفہ پڑھنے کے بعد 11، 11 مرتبہ کوئی سا بھی درود شریف پڑھ کر اس کا ورد کریں ۔ کوشش کریں کہ درود ابراہیمی ہی پڑھا جائے ۔ اس وظیفے کو ہر روز سو (100) مرتبہ پڑھیں ۔
آپ اس وظیفہ کو حسب ضرورت ، حسب منشاء، حسب توفیق 11 دن، 21 دن ، 40 دن یا پھر
اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے کر سکتے ہیں۔ اور اگر آپ مناسب سمجھیں تو اس وظیفے کو عمر بھر بھی جاری رکھ سکتے ہیں ۔ اس نام مبارک کے وظیفہ کی برکت سے اللہ رب العالمین دنیا و آخرت کی نعمتوں سے نواز دے گا ۔ اور اس کا پڑھنے والا دنیا و آخرت دونوں میں سرخرو ہو گا ۔