in

بھارت کی طرح کوئی اور ملک روسی تیل درآمد کرسکتا ہےیا نہیں، امریکا نے واضح کر دیا

بھارت کی طرح کوئی اور ملک روسی تیل درآمد کرسکتا ہےیا نہیں، امریکا نے واضح کر دیا

واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا نے دیگر ممالک میں روسی تیل کی برآمد پر پابندی نہیں لگائی اور بھارت کی طرح کوئی بھی ملک روسی تیل برآمد کر سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کچھ روز قبل بھارتی میڈیا نے بتایا کہ روس سے سب سے زیادہ تیل خریدنے والے ممالک کی فہرست میں بھارت نے روایتی فروخت کنندہ سعوی عرب

اور عراق کو پیچھے چھوڑدیا تھا۔بھارتی میڈیا نے کہا کہ بھارت نے روس سے خریدے گئے تیل کی قیمتوں کو محدود کرنے کیلئے جی 7 ممالک کی طرف سے تجویز کردہ منصوبے پر عمل نہیں کررہا جہاں ان ممالک کی پابندی کا مقصد روس کی آمدنی کو محدود کرنا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ امریکا نے دیگر ممالک پر کو روسی توانائی برآمد کرنے کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں لگائی۔امریکی عہدیدار سے جب سوال کیا گیا کہ بھارت کی طرح کیا پاکستان اور دیگر ممالک روس سے تیل درآمد کرسکتے ہیں؟

تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ہم پہلے بھی واضح کر چکے ہیں کہ تمام ممالک توانائی درآمدات کی بنیاد پر ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے خود فیصلہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے یوکرین کے خلاف جنگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ہم مستقبل میں بھارت، یورپی اتحاد اور شراکت داروں کے ساتھ کام کرتے رہیں گے

۔امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار نے بتایا کہ امریکی محکمہ خزانہ نے پہلے ہی عام لائسنس جاری کردیا ہے، یہ لائسنس روسی بینکوں کے ساتھ توانائی سے متعلق لین دین کی اجازت دیتا ہے۔انہوںنے کہاکہ یوکرین کے خلاف روسی جنگ کے دوران رواں سال امریکا کی پابندیوں میں توانائی، تجارت اور ٹرانسپورٹ کی ادائیگی شامل ہے،ان پابندیوں کی مدد سے امریکا نے روسی توانائی کی درا?مدات پر پابندی لگائی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا آپ کو پتا ہے کہ سنہ 1700 سے 1900 کے درمیان دنیا کی آبادی میں ایک چوتھائی اضافے کا سبب آلو تھا

پاکستان میں مقامی گیس کا ذخیرہ کب ختم ہونیوالا ہے؟ سیکرٹری پٹرولیم کا خوفناک انکشاف