in

صدف نعیم کے شوہر سے سادے کاغذ پر دستخط کروا کر کیس بند کرا دیا گیا

صدف نعیم کے شوہر سے سادے کاغذ پر دستخط کروا کر کیس بند کرا دیا گیا

اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی آئی کے مارچ میں دورانِ کوریج خاتون رپورٹر کی ہلاکت کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ صدف کے شوہر نعیم بھٹی سے سادے کاغذ پر کسی قسم کی قانونی کارروائی نہ کرنے پر دستخط کروا کر کیس بند کرا دیا گیا ہے۔ میڈیا پولیس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کاغذ پر یہ تحریر پولیس

اور سینئر وزیر اسلم اقبال کی موجودگی میں لکھی گئی۔ دریں اثنا پی ٹی آئی مارچ میں خاتون رپورٹر کی ہلاکت کے بعد اسپتال کارروائی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ ویڈیو میں پنجاب کے صوبائی وزیر اسلم اقبال صدف کے شوہر کو کاغذ اور پین دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں

۔پولیس اہل کار کی جانب سے صدف کے شوہر سے کہا جاتا ہے کہ کاغذ پر اپنا نام اور ولدیت بھی لکھیں۔ویڈیو میں اسلم اقبال پولیس اہل کار کو کاغذ پر صدف کے شوہر سے انگوٹھا لگوانے کا بھی اشارہ کر رہے ہیں۔لیڈی رپورٹر صدف نعیم کے شوہر محمد نعیم بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ مجھ پر کسی نے کوئی دباو نہیں ڈالا، اسلم اقبال نے کہا کہ اگر آپ کارروائی کروانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے کہہ دیتے ہیں۔

نعیم بھٹی نے کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ ہم نے کارروائی نہیں کروانی، یہ ایک حادثہ ہے، صدف اپنی جاب پر گئی تھی، اس دوران شہید ہو گئی۔صدف نعیم کے شوہر نے مزید کہا کہ ہم تو موقع پر موجود ہی نہیں تھے، ہم کیا کارروائی کریں گے، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں پاو ں سلپ ہوا، کچھ کہہ رہے ہیں دھکا دیا گیا۔نعیم بھٹی نے یہ بھی کہا کہ اب صدف اور اللّٰہ کا معاملہ ہے، ہمیں تو اصل بات کا پتہ نہیں، ہم کیوں کسی کے خلاف کارروائی کروائیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کینیا جانے سے قبل ارشد شریف متحدہ عرب امارات میں تھے ، وہاں سے نکلنے پر کیوں مجبور ہوئے ؟ نئی بحث چھڑ گئی

ماں کے پاس اونچی آواز میں کلمہ طیبہ پڑھ رہا تھا کہ اچانک مجھے ایک خاتون کی ہمدردانہ آواز آئی کہ بھائی ذرا پیچھے ہٹیں، میں ڈاکٹر ہوں مجھے دیکھنے دیں اور پھر ۔۔۔