in

“گزشتہ سال سے دونوں ٹیموں میں دوستی قائم ہو چکی ہے” شاہد آفریدی بھی بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ پر برس پڑے، پی سی بی کو سپورٹ

“گزشتہ سال سے دونوں ٹیموں میں دوستی قائم ہو چکی ہے” شاہد آفریدی بھی بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ پر برس پڑے، پی سی بی کو سپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشیا کپ 2023 کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے

کے بیان پر کڑی تنقید کی ہے۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ ’دونوں ٹیموں

نے گزشتہ 12 ماہ میں بہترین دوستی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیموں کے اس دوستانہ ماحول سے دونوں ملکوں کے درمیان بھی

خوش گوار صورت حال تھی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ اس اچھے ماحول کے دروان بی سی سی آئی کے سیکریٹری نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی

ورلڈ کپ سے پہلے ایسا بیان کیوں دیا؟ ان کا کہنا تھا کہ جے شاہ کے اس بیان سے بھارت میں کرکٹ انتظامیہ میں تجربے کی کمی ظاہر ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ (جو اے سی سی کے صدر بھی ہیں) نے گزشتہ روز اپنے بیان

میں خود ساختہ فیصلہ سناتے ہوئے ایشیا کپ نیو ٹرل وینیو پر کھیلنے کا بیان دیا تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان نے ون ڈے فارمیٹ کے ایشیا کپ کی میزبانی اگلے برس ستمبر میں کرنی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پڑوسی ملک سے افسوسناک خبر

بالی وڈادکارہ کرینہ کپور کیساتھ مداحوں نے ائیر پورٹ پر گھیر کر کیا حرکت کی