’’ تم کیسی اولاد ہو؟‘‘مرحوم عامر لیاقت اور انکے بیٹے کی ایسی ویڈیو وائرل کے لوگ آبدیدہ ہوگئے
’’ تم کیسی اولاد ہو؟‘‘مرحوم عامر لیاقت اور انکے بیٹے کی ایسی ویڈیو وائرل کے لوگ آبدیدہ ہوگئے
لاہور(نیوز ڈیسک)معروف مرحوم ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی اپنے بیٹے کے ہمراہ گیم شو کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور اسے دیکھنے کے بعد کئی لوگ آبدیدہ ہوگئے۔عامر لیاقت حسین 9 جون کو گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے، جنہیں ہنگامی بنیادوں پر آغا خان ہسپتال منتقل
کیا گیا تھا، جہاں ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی تھی۔ان کی نماز جنازہ 10 جون کو ادا کی گئی تھی اور ان کے بیٹے احمد عامر نے ہی والد کی نماز جنازہ پڑھائی تھی۔عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرائے بغیر ہی انہیں دفن کیا گیا تھا اور ان کا پوسٹ مارٹم نہ ہونے پر بعض لوگوں نے خدشات کا اظہار بھی کیا تھا، تاہم ان کے اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کیا تھا۔
جہاں عامر لیاقت کی نماز جنازہ پڑھانے کی بیٹے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور لوگ ان کی ویڈیو کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے تھے، وہیں اب دونوں باپ اور بیٹے کی پرانی ویڈیو سامنے آنے کے بعد بھی لوگ اشکبار ہوگئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ’ایسا چلے گا‘ نامی بول ٹی وی کے گیم شو کی پرانی ویڈیو تقریبا 5 سال پرانی ہے۔وائرل ہونے والی 2017 کی ویڈیو میں گیم شو ’ایسا چلے گا‘
میں عامر لیاقت کو بیٹے سے ایک سوال کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے بیٹے عام شائقین میں بیٹھے دکھائی دیتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والد کی جانب سے سوال کرنے پر احمد عامر جواب نہیں دے پاتے، جس پر والد ان کے ساتھ مذاق کرتے ہیں اور کہتے دکھائی دیتے ہیں کہ بیٹے ان کا نام ڈبودیا۔
ویڈیو میں عامر لیاقت کو بیٹے کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور وہ بیٹے کو مزید کہتے ہیں کہ گھر میں وہ انہیں ہاتھ تک نہیں لگانے دیتے
مگر گیم شو میں وہ بیٹے کو سب کے سامنے سبق سکھائیں گے۔بعد ازاں شو میں عامر لیاقت بیٹے کو قینچی دے کر داڑھی کے بال کاٹنے کا بھی حکم دیتے ہیں اور آخر میں گیم شو کی ٹیم کو کہتے ہیں کہ انعام کے طور پر ان کے بیٹے کو پانی کی خالی بوتل دی جائے
۔عامر لیاقت حسین اور ان کے بیٹے احمد عامر کی مذکورہ ویڈیو دیکھنے کے بعد کئی لوگ آبدیدہ ہوگئے اور انہوں نے کمنٹس میں مرحوم کے لیے
دعائے مغفرت جب کہ ان کے بیٹے کے لیے صبر کی دعا کی۔بہت سارے لوگوں نے عامر لیاقت حسین کے لیے دعائیں کرتے ہوئے ہیں انہیں سب کو ہنسانے والے شخص کے طور پر یاد کیا۔