in

یہ میرا ملک ہے اور میں اس کے لئے امداد جمع کروں گا تو کسی کے دادا پاکستانی ہیں۔۔ 3 ایسے غیر ملکی کھلاڑی جن کا تعلق پاکستان سے ہے

یہ میرا ملک ہے اور میں اس کے لئے امداد جمع کروں گا تو کسی کے دادا پاکستانی ہیں۔۔ 3 ایسے غیر ملکی کھلاڑی جن کا تعلق پاکستان سے ہے

یہ کہنا ہے آسٹریلین ٹیم کے کپتان معین علی کا جو اس وقت ٹی ٹوئینٹی کھیلنے اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئے ہیں۔ چہرے پر باوقار داڑھی رکھے معین علی مسلمان آسٹریلوی کھلاڑی ہیں

جن کے دادا کا تعلق کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے میر پور سے تھا۔ معین علی نے اس حوالے سے ڈیلی میل میں لکھے گئے کالم میں کہا کہ “بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ میرے خاندان کا تعلق پاکستان سے ہے۔

میں بہت سے ممالک میں کرکٹ کھیلنے گیا ہوں لیکن پاکستان آنا بہت خوشی کی بات ہے۔ جب میں چھوٹا تھا تو میری دادی اور والد ہمیشہ کہتے تھے کہ تمھارا کھیلنے کا انداز بالکل پاکستانیوں کی طرح نڈر ہے“

اپنے قارئین کی دلچسپ کے لئے ہم بتاتے چلیں کہ معین علی ہی نہیں بلکہ ایسے کئی بین الاقوامی مشہور کھلاڑی ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہے اور اسی وجہ سے وہ آج بھی پاکستان کے لئے دل میں محبت رکھتے ہیں۔ ان میں سے ایک عثمان خواجہ بھی ہیں۔

عثمان طارق خواجہ

عثمان طارق خواجہ بھی آسٹریلین کھلاڑی ہیں۔ عثمان کی پیدائش پاکستان کے دارلحکومت شہر اسلام آباد میں ہوئی اور ان کا بچپن بھی یہیں گزرا۔

جب وہ 5 سال کے تھے تو ان کا خاندان ہجرت کر کے آسٹریلیا چلا گیا۔ عثمان آج بھی پاکستان سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور حالیہ سیلاب کے بعد یونیسیف ادارے کے ساتھ مل کر سیلاب زدگان کے لئے چندہ اکھٹا کررہے ہیں۔

سکندر رضا بٹ

سکندر رضا بٹ زمبابوے کے کھلاڑی ہیں۔ البتہ ان کا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہے۔ سکندر رضا پاکستان ایئر فورس میں شامل ہو کر

ملک کی خدمت کرنا چاہتے تھے مگر بدقسمتی سے آنکھوں کے ٹیسٹ میں کامیاب نہ ہوسکے جس کے بعد خاندان سمیت زمبابوے چلے گئے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میری مسلمان مریضہ آخری سانس لے رہی تھی تو میں نے اس کو کلمہ پڑھایا پھر وہ ۔۔۔ ہندو ڈاکٹر نے اپنی مسلمان مریضہ کو کلمہ پڑھا کر سب کو حیران کر دیا

نوکر ہو کر میری بیٹی کا ہاتھ مانگتے ہو؟ مشہور کامیڈین نے جب اپنے سیٹھ سے بیٹی کا ہاتھ مانگا تو انہوں نے کیا کہا تھا؟ ان کی زندگی کا وہ واقعہ جس نے ان کی زندگی بدل دی