in

بیٹیوں کو اللہ کے گھر بھی لے کر گئے ۔۔ صرف گھمانے ہی نہیں بیٹیوں کو مکہ اور مدینہ بھی لے گئے تھے، دیکھیے فیملی کی تصاویر

بیٹیوں کو اللہ کے گھر بھی لے کر گئے ۔۔ صرف گھمانے ہی نہیں بیٹیوں کو مکہ اور مدینہ بھی لے گئے تھے، دیکھیے فیملی کی تصاویر

شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں سے بے حد پیار کرتے ہیں، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں، اپنی بیٹیوں کو ساتھ لے کر جاتے ہیں۔

ہماری اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں کے ساتھ یادگار وقت کہاں بتاتے ہیں؟

شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں اور اہلیہ کے ہمراہ ترکی کی سیر کو بھی گئی تھے، جہاں انہوں نے اپنی فیملی اور بیٹیوں کے ساتھ ایک اچھا وقت گزارا تھا۔

ترکی کے سیاحتی مقامات سمیت ریستوران میں شاہد آفریدی نے سیاح کے طور پر وقت گزارا، دوسری جانب ایک انٹرویو میں انشاء آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے گھومنے کا بے حد شوق ہے، جس پر والد نے کہا تھا کہ اب شادی کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ گھومنا، جبکہ انشاء کا پسندیدہ ملک بھی ترکی ہی ہے۔

اس تصویر میں بھی شاہد آفریدی اور ان کی بیٹیوں کو ترکی کی سیر کرتے اور ان لمحات کو انجوائے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس تصویر میں شاہد آفریدی کی بیٹیوں کو دیکھا جا سکتا ہے کہ جو کہ حرم شریف میں دوران عبادت موجود ہیں، البتہ یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ یہ عمرے کی ہے یا حج کے موقعے کی، تاہم شاہد آفریدی کی بیٹیاں حرم شریف میں موجود ہیں۔

سر پر حجاب اوڑھے اور برقع پہنے دونوں بیٹیاں اللہ کے حضور پیش ہوئی تھیں، جبکہ شاہد آفریدی بھی اللہ کے حضور پیش ہوئے تھے، مسجد نبوی ﷺ پر حاضری بھی دی اور نماز بھی ادا کی۔

گھر پر بھی شاہد بیٹیوں کے ساتھ وقت بتاتے دکھائی دیتے ہیں، سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں، جس میں شاہد بیٹیوں کو نصیحت کرتے، پیار اور لاڈ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی نے بیٹی کو اللہ کے نام سکھانے کے لیے ٹی وی کی طرف متوجہ کیا ہے، جس میں بیٹی کی خوب توجہ دے رہی ہے۔ شاہد آفریدی گھر میں بیٹیوں کی تربیت پر تو توجہ دیتے ہی ہیں ساتھ ہی انہیں باپ کے ساتھ ساتھ دوست ہونے کا بھی احساس دلاتے ہیں، تاکہ وہ اپنے والد کی ہر بات کو سمجھیں۔

شاہد آفریدی اور ان کی فیملی کی ایک تصویر ایسی بھی تھی جس میں وہ سوات کے پہاڑی علاقے میں موجود تھے، فیملی کے ہمرا شاہد آفریدی اور ان کی بیٹیوں نے خوب ان لمحات کو انجوائے کیا۔

شاہد آفریدی بیٹیوں کی فرمائش تو پوری کرتے ہی ہیں، ساتھ ہی ان نہیں خوش رکھنے کے لیے بھی جتن کرتے دکھائی دیتے ہیں، دوسری جانب بیٹیاں بھی والد کو خوش کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔ بیٹی انشاء آفریدی نے جب والد کے ہمراہ انسانیت کی خدمت میں ان کے سفر میں ہاتھ بٹایا، تو والد کے لیے یہ کسی فخریہ لمحات سے کم نہیں تھے جب ان کی بیٹی والد کو سپورٹ کرتی نظر آئیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مسکین کی مدد

انگریزوں کو بھی کراچی کی بریانی کھلائی گئی ۔۔ 17 سال بعد پاکستان آنے والی مہمان ٹیم انگلینڈ کن کھانوں سے لطف اندوز ہو رہی ہے؟