شاہین کا ابھی آدھا سسر ہوں ۔۔ میرا داماد انجری سے نجات کے لیے اپنے خرچے پر لندن گیا ہے، انٹرویو وائرل
شاہد آفریدی ہمارے ملک کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جسے وہ اپنے کھیل سے مخالف ٹیم کے
چھکے اڑاتے تھے ویسے ہی ان کے داماد شاہین شاہ آفریدی بھی اپنی گیند بازی سے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو چلتا کرتے ہیں
مگر اب شاہین گھٹنے میں زخم ہو جانے کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو گئے تھے
مگر انہیں اب ٹی ٹوئنٹی اسکواد میں شامل کر لیا گیا ہے جس پر قوم بہت خوش ہے مگر لوگ اکثر شاہد آفریدی سے پوچھتے ہیں کہ شاہین کیسا ہے؟
تو اس پر لالہ کا کہنا ہے کہ میں اس کا ڈاکٹر نہیں ہوں ہاں بس ابھی آدھا سسر ہوں۔
اس کے علاوہ یہ جانتا ہوں کہ جب کچھ دن پہلے اس سے بات ہوئی تو وہ کہہ رہا تھا کہ ابھی 21 یا 22 تاریخ سے گراؤنڈ میں بھاگنا دوڑنا شروع کروں گا۔
اپنے ایک بینا میں لالہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہین اپنے خرچے پر لندن گیا ہے
اور اس میں پی سی بی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ لیکن میں نے اس کا رابطہ یہاں سے ہی ڈاکٹر سے کروا دیا تھا۔