گھر کے نوکروں اور پڑوسیوں کو بھی میچ کا ٹکٹ دلایا تھا۔۔ میچ دیکھنے یورپ سے آئی لڑکی کا کتنا نقصان ہوگیا؟ پاکستانی مداح بتاتے ہوئے رو پڑی
“بہت دکھ ہورہا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے ایک دو د تک گھر سے نکل کر کسی سے بات کرنا بہت مشکل ہے۔ پاکستان ٹیم نے بہت مایوس کیا۔ بیٹنگ تو تھی ہی بری مگر فیلڈنگ بھی بہت بری تھی“
یہ الفاظ ہیں یورپ سے بطور خاص دبئی میچ دیکھنے آئی لڑکی کے۔ پاکستان ٹیم کی سپورٹ میں آئی یہ خاتون ٹیم کے میچ ہارنے پر کافی دکھی ہوگئیں اور ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کے آنسو بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
ملازموں اور پڑوسیوں کو بھی ٹکٹ دلا کر یورپ سے دبئی لائی تھی
خاتون کا کہنا تھا کہ وہ میچ دیکھنے اکیلے نہیں آئیں بلکہ گھر کے دو سری لنکن نوکروں اور یورپ میں اپنے پڑوسیوں کو بھی ٹکٹ دلا کر ساتھ لائی تھیں
تاکہ سب مل کر میچ جیتیں اور واپس جاتے ہوئے پاکستان کی جیت کی خوشی ان کے ساتھ ہو لیکن ایسا نہ ہوسکا۔
کسی ایک ٹیم کو تو جیتنا ہی تھا
اسٹیڈیم کے باہر ایسے کئی پاکستانی موجود تھے جو مختلف ممالک سے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے بطور خاس میچ دیکھنے آئے تھے۔ ان میں سے کچھ کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ نے بہت مایوس کیا۔
اگر شاداب بروقت کیچ پکڑ لیتے تو پاکستان کی جیت ممکن تھی جبکہ کچھ کا کہنا یہ بھی تھا کہ میچ میں ہار جیت تو ہوتی رہتی ہے کسی ایک ٹیم کو جیتنا تھا تو اگر سری لنکا جیت گیا تو اگلی بار ہم بھی جیت جائیں گے۔