in

بختاور بھٹو شادی کےصرف کتنے ماہ بعد ماں بن گئیں؟ ایسا کیسے ہوا۔۔۔حیران کن خبر آ گئی

بختاور بھٹو شادی کےصرف کتنے ماہ بعد ماں بن گئیں؟ ایسا کیسے ہوا۔۔۔حیران کن خبر آ گئی

سابق صدر آصف علی زرداری اور محترمہ بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو ماں بن گئی ہیں، ان کے ہاں گذشتہ روز بیٹے کی ولادت ہوئی۔ ان کے بھائی بلاول اور ہمشیرہ آصفہ نے خوشی کے اس موقع پر انھیں ڈھیروں دعائیں اور پیار بھرے

پیغامات بھیجے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ماموں بننے کی خوشخبری سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سنائی ہے۔بعدازاں بختاور بھٹو نے این آئی سی یو کی بھی تصویر شئیر کی۔انہوں نے اپنے حالیہ ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش وقت سے تقریبا ایک ماہ پہلے ہوئی جس کے باعث نومولود کو طبی مسائل کے پیش نظر بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔بختاور بھٹو نے بیٹے کی پیدائش پر آپ سب کی محبتوں اور چاہتوں کا شکریہ۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا بیٹے کی آمد 8 نومبر کو متوقع تھی لیکن اس نے 10 اکتوبر کو دنیا میں آکر ہم سب کو حیران کر دیا۔بیٹا فی الحال این آئی سی یو میں ہے لیکن رو بہ صحت ہے،اسے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔واضح رہے کہ بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی ولادت کے بعد پی پی چیئرمین ماموں، سابق صدر آصف علی زرداری نانا اور آصفہ بھٹو زرداری خالہ بن گئی ہیں۔پی پی چیئرمین نے

آفیشلی ماموں بننے کی خبر کے ساتھ اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری کا ٹوئٹ بھی شیئر کیا، جس میں بیٹے کی ولادت کی خوشخبری سنائی گئی ہے۔بختاور بھٹو زرداری نے بیٹے کی ولادت کی تصدیق کی اور بتایا کہ ان کے ہاں 10 اکتوبر کو بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جس پر وہ بہت خوش ہیں۔بختاور نے اللہ کا شکر ادا کیاہے کہ انہیں اولاد جیسی عظیم نعمت سے نوازا ہے ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ بچے کی پیدائش کہاں ہوئی اور اب والدہ و بچہ کیسے ہیں، تاہم بتایا گیا کہ ننھے مہمان کی آمد 10 اکتوبر کو ہوئی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بختاور کے ٹوئٹ پر کہا کہ باقاعدہ ماموں بن گیاہوں۔اس کے علاوہ آصفہ بھٹو زرداری نے بھی کہاکہ باقاعدہ خالہ بن گئی اور اس پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی 31 سالہ بختاور بھٹو زرداری 29 جنوری کو بلاول ہاوس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چودھری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں۔ بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری سے منگنی نومبر 2020 میں ہوئی تھی۔باقاعدہ ماموں بننے کی خبرملنے کے بعد بلاول بھٹوزرداری گذشتہ روز دورہ لاڑکانہ مختصرکرکے دبئی روانہ ہوگئے تھے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیراعظم عمران خان کا ایسا بیان کہ ہمدردیوں کی اصل کہانی خود ہی سامنے آگئی

اگلے الیکشن ہر صورت میں جیتنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کس حد تک جائیں گے ؟