ایسی سورت جو گنہگار کو معاف کروائے بغیر نہیں چھوڑے گی
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبی ﷺ نے فرمایا :’’ قرآن مجید میں ایک سورت ہے جس کی
تیس آیتیں ہیں ۔ اس نے اپنے پڑھنے والے کی شفاعت کی حتی کہ اس کی مغفرت ہو گئی ۔ ( وہ سورت ہے ) ﴿ تَبَارَكَ الَّذِیْ بِیَدِہِ الْمُلْك ﴾سنن ابن ماجہ 3786
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ﴿ قُلْ هُوَ اللہُ اَحَدٌ ﴾ ( سورہ اخلاص ) تہائی قرآن کے برابر ہے ۔‘سنن ابن ماجہ 3787
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ﴿ قُلْ هُوَ اللہُ اَحَدٌ ﴾ ( سورہ اخلاص ) قرآن کے تیسرے حصے کے برابر ہے ۔‘‘ سنن ابن ماجہ 3788
حضرت ابوسعید بن مُعلّٰی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا :’’ کیا میں مسجد سے نکلنے سے
پہلے تجھ کو قرآن مجید کی سب سے بڑی سورت نہ سکھا دوں ؟‘‘ ( اس کے بعد جب ) نبی ﷺ مسجد سے باہر تشریف لے جانے لگے
تو میں نے آپ کو یاد دہانی کرائی ۔ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ﴿ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ﴾ یہی سبع مثانی
( سات بار بار دہرائی جانے والی آیات ) ہیں اور یہی قرآن عظیم ہے جو مجھے دیا گیا ہے ۔‘‘ سنن ابن ماجہ 3785