in

عمران خان نے تمام قوتوں کو شکست دی!! کپتان کوگرفتار، نااہل کرنا آسان ہوتا تو یہ ۔۔۔ سینئر تجریہ کار حبیب اکرم نے نیا پینڈوار باکس کھول دیا

عمران خان نے تمام قوتوں کو شکست دی!! کپتان کوگرفتار، نااہل کرنا آسان ہوتا تو یہ ۔۔۔ سینئر تجریہ کار حبیب اکرم نے نیا پینڈوار باکس کھول دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہا ہے کہ اگر قانونی راستے سے عمران خان کو ہٹانا آسان کام ہوتا تو یہ بہت پہلے ہوجاتا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو عمران

خان پر انڈیلی ناگئی ہو مگر 17 جولائی کو الیکشن ہوا تو اس میں عمران خان نے تمام قوتوں کو شکست دے کر 15سیٹیں جیتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس الیکشن کے بعد پی ڈی ایم کو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ عمران خان کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟ قانون کی کسی شق کے ذریعے عمران خان کو گرفتار کرنا نااہل کرنا آسان ہوتا تویہ کام بہت پہلے ہوچکا ہوتا یا پہلے ہونے والے ایسے کام کامیاب ہوجاتے۔ حبیب اکرم نے کہا

کہ یہ فیصلہ پی ڈی ایم کی کمزوری کی علامت ہے،اس فیصلے سےعمران خان کو مزید تقویت ملے گی، عمران خان کہا کرتے تھے کہ نواز شریف،آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سب ایک ہی کچھ ہیں، تب یہ بات ہمیں سمجھ نہیں آتی تھی،مگرآج کی صورتحال میں عمران خان کی باتیں جھٹلائی نہیں جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو کہا تھا آج ویسی ہی صورتحال بنادی ہے کہ عمران خان کی نااہلی کیلئے پہلے کوئی اور کوششیں کررہا تھا اب یہ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ نے تحریک انصاف کے خلاف سپریم کورٹ میں ڈیکلیریشن بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے

جبکہ ایف آئی اے کو جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے بھی ہدایت جاری کردی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کے مختلف علاقوں میں آنے والے سیلاب اور اس سے نقصانات پر جائزہ لیا گیا علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے جانے والے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو غیر ملکی فنڈ لینے والی جماعت ثابت کردیا، پہلی بار کسی سیاسی جماعت پر غیر ملکی فنڈنگ کا الزام ثابت ہوا، پی ٹی آئی نے 16 اکاؤنٹس ظاہر نہیں کیے جبکہ عمران خان نے بیان حلفی دیا کہ ہم نے بیرونِ ملک سے کوئی فنڈ نہیں لیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 2002 پارٹی ایکٹ کے خلاف فیصلہ جاری کیا، حکومت الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ایکشن لینے کی پابند ہے، تحریک انصاف کے خلاف ڈیکلیریشن سپریم کورٹ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت قانون کو تین روز دیے ہیں تاکہ معاملات قانون اور آئین کے مطابق ہوگی جس کی منظوری کابینہ دے گی اور پھر اسے پبلک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے ایف آئی اے کو منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ہدایت جاری کردی، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر اور ایف آئی اے کے نمائندے بھی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کریں گے۔

ادھر حکومت نے سینیٹ میں قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترامیم کا دوسرا ترمیمی بل آسانی سے منظور کروالیا۔ نیب دوسرا ترمیمی بل وزیر مملکت قانون ملک شہادت اعوان نے پیش کیا جبکہ نیب ترمیمی بل گزشتہ روز قومی اسمبلی سے منظور ہوا تھا۔ سینیٹ میں پی ٹی آئی نے بل پیش کرنے پر احتجاج کیا۔ اس حوالے سے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یہ احتساب کا عمل ختم کرنے کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے ، اس بل میں 50 کروڑ سے کم کسی نے بدعنوانیاں کی ہیں

ان کو بری کردیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان لوگوں کو استثنیٰ دیا جارہا ہے جو کابینہ میں بیٹھے ہیں، قومی اسمبلی ربڑ اسٹمپ بن گئی ہے کیونکہ وہاں کوئی اپوزیشن نہیں۔ علاوہ ازیں سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ آرڈر آف دے ڈے میں یہ جب بل دیکھا ہے تو صبح اس میں ترمیم جمع کرادی ہے، جلد بازی میں اتنی اہم قانون کرنا اور اپوزیشن کو نہ سننا ہرگز درست نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کرپٹ مافیا ہے جنہوں نے پاکستان کی دولت بیرون ملک منتقل کی ہے۔ سینیٹر مشتاق احمد کے اظہار خیال پر حکومتی ارکان چور چور کے نعرے لگائے جس کے جواب میں پی ٹی آئی کے ارکان کے بھی چور چور کے جوابی نعرے لگانے لگے۔

اس ضمن میں وزیر مملکت قانو شہبادت اعوان نے کہا کہ نیب ترمیمی بل کو آج منظور کروانا ہے، یہ بل عوامی مفاد میں ہے اس لئے ترامیم لائے ہیں۔ اس دوران سینیٹ میں اپوزیشن ارکان نے نیب ترمیمی بل کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اراکین پی ٹی آئی نے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤ کیا اور بل کی کاپیاں چیئرمین سینیٹ کی جانب اچھال دیں۔ بعدازاں پی ٹی آئی بل کی ریڈنگ کے دوران ایوان سے واک آؤٹ کرگئی اور حکومت نے سینیٹ میں قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترامیم کا دوسرا ترمیمی بل آسانی سے منظور کروالیا۔ دوسری جانب نیب ترمیمی بل میں سینیٹر مشتاق احمد کی تین ترامیم کثرت رائے سے مسترد کردی گئیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دنیا کی تاریخ کے وہ چار لمحات جب خالق کائنات نے وقت کو روک دیا تھا ۔ ایمان تازہ کر دینے والے واقعات جو ہر مسلمان کو پڑھنے چاہیں

شہلا رضا تھائی لینڈ جانے والی وومن ہاکی ٹیم کی مینیجر مقرر، سوشل میڈیا صارفین کے سوالات