in

پاک فوج کے ایک ریٹائرڈ افسر کی خصوصی تحریر

پاک فوج کے ایک ریٹائرڈ افسر کی خصوصی تحریر

لیفٹیننٹ کرنل (ر) غلام جیلانی خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ملک کی 74سالہ تاریخ میں چار بار مارشل لاء لگا۔

لیکن اگر اس مدت میں سے نصف مدت جمہوریت کے نام کر دی جائے تو کیا چار عشروں تک کسی جمہوری ادارے کو یہ خیال نہیں آیا

کہ سرکاری اراضی پر غاصبانہ قبضہ تو ایک بات ہے۔ اگر یہ زرعی مقاصد کے لئے ہوتی تو معاملہ اور ہوتا لیکن اس زمین پر تو فیکٹریاں، کارخانے، پلازے اور سوسائٹیاں / کالونیاں بھی تعمیر کی گئیں ……

مارشل لاء فوج لگاتی ہے۔ چنانچہ حکومتِ وقت کو یہ بھی معلوم کرنا چاہیے کہ ملک کے مختلف شہروں / چھاؤنیوں میں جو ڈیفنس ہاؤسز اتھارٹیز (DHAs) بنی ہوئی ہیں اور ان میں ہزاروں ایکڑ زمین پر کالونیاں تعمیر کی گئی ہیں۔ کیا ان میں ایسی زمینیں بھی ہیں

جو سرکاری اراضی کی ذیل میں آتی تھیں اور فوج نے ان پر ناجائز قبضہ کرکے مکانات تعمیر کئے؟…… اگر ایسا ہوتا تو شاید کوئی ٹی وی چینل فوراً یہ خبر بھی لگاتا کہ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، بہاولپور، راولپنڈی، اسلام آباد، اوکاڑہ، ملتان،

رحیم یارخان، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں جو ڈیفنس کالونیاں (DHAs) بنی ہوئی ہیں، ان کی بھی خبر لی جائے۔جہاں تک مجھے معلوم ہے فوج جب کسی شخص، ادارے یا حکومت سے کوئی زمین خریدتی ہے تو اس کی باقاعدہ ادائیگی کی جاتی ہے

اور ایک کنال زمین بھی ایسی نہیں جو ناجائز قبضے کی ذیل میں آتی ہو…… کیا ان 36لوگوں میں جن کی فہرست مشیرِ داخلہ ایک ٹی وی چینل پر دکھا رہے تھے اور جن کی تفصیل سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، کوئی ایک فوجی آفیسر ایسا بھی ہے

جس نے ناجائز خرید و فروخت کا اہتمام کرکے وہی کام کیا ہو جو ہمارے سیاسی اکابرین کرتے رہے ہیں؟…… یہ سوال بڑا اہم ہے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ پاکستان کے سارے ادارے بدعنوانی کا شکار نہیں ہوئے اور جو نہیں ہوئے ان کی قدر کرنی چاہیے۔

فوج کوئی مقدس گائے نہیں لیکن کیا اس کے دامن پر کوئی ایک دھبہ بھی Land Grabing کا ہے؟…… اگر ہے تو گیارہ پارٹیوں کی اپوزیشن اس طرف بھی توجہ فرمائے!!

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زیتون اور لیموں ملا کر صبح نہار منہ استعمال تین بڑی بیماریوں سے بچاتا ہے

تاکہ ظفراللہ جمالی کو یاد رہے کہ اصل طاقت ہم ہیں اور ہم اسے کسی بھی وقت اتار سکتے ہیں ۔۔۔ ایک بار قومی اسمبلی میں ظفراللہ جمالی کو صرف چند ووٹوں سے کیوں کیسے اور کس نے جتوایا ؟ اعزاز سید کے انکشافات