in

غیر ضروری بال پھٹکڑی سے ختم اس کےعلاوہ لڑکیوں کے بہت سے گھریلو مسئلوں کا علاج ہوگا

غیر ضروری بال پھٹکڑی سے ختم اس کےعلاوہ لڑکیوں کے بہت سے گھریلو مسئلوں کا علاج ہوگا

پھٹکری ویسے تو عام سی چیز ہے جو ہر جگہ آسانی سے اور بہت کم قیمت میں دستیاب ہوتی ہے۔ لیکن اس کی افادیت بہت زیادہ ہے۔ پھٹکری بظاہر تو کوئی خاص شے نہیں ہے

لیکن اس میں بہت سے صحت کے خزانے پوشیدہ ہیں اور اس کی ادویاتی خصوصیات کے باعث مخلتف بیماریوں کے علاج کے لئے اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ معاملہ چاہے زخموں کو صاف اور دور کرنے کا ہو، چہرے کی خوبصورتی کی بات ہو یا دانتوں کی مضبوطی کی بات ہو،

ہر صورت میں پھٹکری کا استعمال بہترین ہے۔ پھٹکری کو پیس کر پانی میں یا سِرکے میں ملا کر صبح و شام لگانے سے داد اور چنبل دور ہوجاتے ہیں۔ سرکہ جلد کے لئے بہت مفید ہوتا ہے اور اگر پھٹکری ملا کر لگایا جائے تو دوہرا فائدہ کرتا ہے۔ خارش کسی بھی قسم کی کیوں نہ ہوتکلیف دہ ہوتی ہپھٹکری جلا کر راکھ بنا کر اس میں ایک انڈے کی سفیدی ملا کر مساج کرنے سے ہرقسم کی خارش میں آرام آجاتا ہے۔

پیٹ درد انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے، جب بھی ایسا کوئی مسئلہ ہو تو پھٹکری کی ایک چٹکی کھا کر اور پھردہی کھالیں۔ اس سےپیٹ درد میں آرام آجاتا ہے۔ پھٹکری کو جلا ئیں جب وہ پھول جائے تو اسے ہاتھ سے مسل کر پاؤڈر بنالیں۔ ریٹھے کی گٹھلی کی راکھ اور پھٹکری کی راکھ ہم وزن لے کر دانتوں پر ملیں تو درد سے آرام آجاتا ہے۔

پھٹکری اور کیکر کا کوئلہ ہم وزن لے کر باریک پیس کر کپڑے سے چھان کر رکھ لیں۔ اس کو دانتوں پر ملنے سے دانتوں کی تمام بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔ پھٹکری کو پانی میں حل کر کے دن میں تین بار ایک چھوٹا چمچ پینے سے کھانسی سے نجات مل جاتی ہے۔ شہد میں ملا کر صبح و شام لینا دمّہ اور کھانسی کے لئے بہت فائدے مند ہوتا ہے۔پھٹکری کو پیس کر کپڑے سے چھانیں،

پھر پانی میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور دانوں پرلگا کر بیس منٹ بعد دھونے سے دانے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ صرف ایک چٹکی پھٹکری اور ایک چٹکی نمک شیمپو میں ملا کر سر دھونے سے خشکی دور ہوجاتی ہے۔ پھٹکری جلا کر باریک پیس لیں پھر ناریل کے تیل میں ملا ئیں اور ایڑھیوں پر لگائیں ایسا کرنے سےآپ کی پھٹی ایڑھیاں ٹھیک ہوجائیں گی۔

یہ کیمیائی مرکّب ہے جو جراثیم کُش ہی نہیں‌ بلکہ صحّت و صفائی اور خوب صورتی کے لیے بھی مفید ہے۔ خاص طور پر خواتین کو کئی جھنجھٹوں سے نجات دلا سکتی ہے اور اس کا استعمال انھیں مختلف جلدی مسائل سے بھی بچاتا ہےاکثر خواتین تھریڈنگویکسنگ کے لیے پارلر کا رُخ کرتی ہیں تاکہ چہرے کے بالوں سے نجات حاصل کرسکیں، لیکن گھر ہی

میں پھٹکری کا مخصوص طریقے سے استعمال کریں تو یہ ان بالوں کا مستقل خاتمہ ہی نہیں‌ کرتی بلکہ انھیں صاف ستھری اور بے داغ جلد بھی دیتی ہے۔ اس کے لیے پھٹکری پیس کر روزانہ اتنی ہی مقدار میں پانی میں گھول کر روئی کی مدد سے چہرے پر لگانی چاہیے۔ ہفتے میں کم از کم تین بار ایسا کرنے چہرے پر بالوں کی افزائش کم ہو گی

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

”ہر بیماری کی جڑ قبض ہے۔۔۔پیٹ کو صاف رکھنے کا سارا علاج آپ کے کچن میں ہی ہے“

ماں نے مجھے گود لیا تھا، شادی کے بعد میں نے بھی بچی گود لی کیونکہ۔۔ یتیم خانے سے ننھی پری کو گود لینے کے بعد خاتون نے اسکے ساتھ کیا کیا؟