in

جب ایک شخص نے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو برا بھلا کہنا شروع کیا تو اس شخص کو جواب ایک فرشتے نے دینا شروع کر دیا

جب ایک شخص نے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو برا بھلا کہنا شروع کیا تو اس شخص کو جواب ایک فرشتے نے دینا شروع کر دیا

سرکارِ مدینہ راحت قلب و سینہ حضرت محمد مصطفیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی موجودگی میں کسی آدمی نے حضرتِ سیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تعالیٰ عَنْہُ کو نامناسب الفاظ کہے ۔

جب اُس شخص نے بہت زیادہ زِیادَتی شروع کر دی تو حضرتِ ِسیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تعالیٰ عَنْہُ نے اُس شخص کی بعض باتوں کا جواب دے دیا (حالانکہ سیدنا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی جوابی کاروائی گناہ سے بالکل پاک تھی کیو ں کہ اس کی پہل اس

شخص نے کی تھی مگر) حضورِ انور ، خاتم النبیین ، راحۃ العاشقین حضرت محمد مصطفیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ واصحابہ وبارک وَسَلَّمَ وہاں سے اُٹھ کر چل دیئے ۔ سیِّدُنا حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ تعالیٰ عَنْہُ حضورِ اکرم ، خاتم النبیین، رحمۃ اللعالمین ، راحۃ العاشقین حضرت محمد مصطفیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ واصحابہ وبارک وَسَلَّمَ کے

پیچھے پیچھے پہنچ گئے اور نبی کریم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم سے عرض کی: یارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ واصحابہ وبارک وَسَلَّمَ!وہ مجھے نامناسب الفاظ کہتا رہا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم وہاں تشریف فرما رہے لیکن

جب میں نے اُس کی بات کا جواب دینا شروع کیا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم وہاں سے اُٹھ گئے ! نبی کریم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایا جس کا مفہوم ہے کہ ’’تیرے ساتھ ایک فرشتہ تھا ، جو اُس (شخص) کا جواب دے رہا تھا، پھر جب تم نے خود اُسے جواب دینا شروع کیا تو شیطان درمیان میں آ کُودا ۔ ‘‘ (مسند امام احمد بن حنبل ج۳ص۴۳۴حدیث۹۶۳۰)

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سیٹھ عابد کی بیٹی کا قاتل کون نکلا جانیں

عاطف اسلم نے معذور بچے کا ہاتھ چوم کر مداحوں کے دل جیت لیے