in

ایسی سورت جو گنہگار کو معاف کروائے بغیر نہیں چھوڑے گی

ایسی سورت جو گنہگار کو معاف کروائے بغیر نہیں چھوڑے گی

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبی ﷺ نے فرمایا :’’ قرآن مجید میں ایک سورت ہے جس کی

تیس آیتیں ہیں ۔ اس نے اپنے پڑھنے والے کی شفاعت کی حتی کہ اس کی مغفرت ہو گئی ۔ ( وہ سورت ہے ) ﴿ تَبَارَكَ الَّذِیْ بِیَدِہِ الْمُلْك ﴾سنن ابن ماجہ 3786

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ﴿ قُلْ هُوَ اللہُ اَحَدٌ ﴾ ( سورہ اخلاص ) تہائی قرآن کے برابر ہے ۔‘سنن ابن ماجہ 3787

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ﴿ قُلْ هُوَ اللہُ اَحَدٌ ﴾ ( سورہ اخلاص ) قرآن کے تیسرے حصے کے برابر ہے ۔‘‘ سنن ابن ماجہ 3788

حضرت ابوسعید بن مُعلّٰی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا :’’ کیا میں مسجد سے نکلنے سے پہلے تجھ کو قرآن مجید کی سب سے بڑی سورت نہ سکھا دوں ؟‘‘

( اس کے بعد جب ) نبی ﷺ مسجد سے باہر تشریف لے جانے لگے تو میں نے آپ کو یاد دہانی کرائی ۔ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ﴿ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ﴾

یہی سبع مثانی ( سات بار بار دہرائی جانے والی آیات ) ہیں اور یہی قرآن عظیم ہے جو مجھے دیا گیا ہے ۔‘‘ سنن ابن ماجہ 3785

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

باپ اگر دنیا سے چلا جائے تو سگے رشتے دار بھی ساتھ نہیں دیتے ۔۔ بیٹیوں کی زندگی میں باپ سے بڑھ کر کوئی نہیں، کچھ ایسی تلخ باتیں جو معاشرے میں عام ہیں

پولیس نےوالد کو بلایا تو اصل کہانی کیا سامنے آئی ؟