in

ایک شخص نے اپنی بیوی کے کہنے پر ماں کو گھر سے نکال کر گدا گری پر مجبور کردیا

ایک شخص نے اپنی بیوی کے کہنے پر ماں کو گھر سے نکال کر گدا گری پر مجبور کردیا

ایک شخص نے اپنی نوجوان اور خوبصورت بیوی کے کہنے پر اپنی ماں کو گھر سے نکال کر گداگری پر مجبور کر دیا، بوڑھی ماں بیچاری ایسے قسم پرسی کے حالات میں 2 دن میں ہی م ر گئی ، وقت کے بادشاہ نے خواب دیکھا اورخواب میں ایک بزرگ نے بادشاہ سے اُسی آدمی کی طرف اشارہ کرتے ہُوئے کہا کہ فلاں بستی میں اس شخص کو اپنے پاس بُلاؤ اور اُسے 100 اونٹ سونے کی اشرفیوں سے لاد کر دو۔بادشاہ غور کرنے والوں میں سے تھا اُسے پتہ چل گیا تھا

کہ اُسکا خواب عام خواب نہیں ہے اور کسی بات کی طرف اشارہ ہے چنانچہ اُس نے اپنے دانا وزیر کو اپنا خواب بیان کیا، وزیر نے بادشاہ سے کہا بادشاہ سلامت اگر اُس بستی میں وہ آدمی رہتا ہے جو آپ کو خواب میں بتایا گیا ہے تو آپکے خواب میں ضرور کوئی حکمت چُھپی ہے۔بادشاہ نے وزیر کی بات سُن کر اپنے ساتھ سپاہیوں کا دستہ لیا اور بزرگ کی بتائی ہوئی بستی میں خود جا پہنچا اوربستی کے باہر درخت کے نیچے بیٹھے ایک بوڑھے باریش سے اُس شخص کے بارے میں دریافت کیا تو بوڑھے نے بادشاہ سے کہا” وہ کوئی اچھا انسان نہیں ہے

وہ اپنی ماں پر ظلم کرتا تھا اور اس کے ظلموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اُس کی بوڑھی ماں دُنیا سے رخصت ہو گئی، جائیں بستی میں پہلا مکان اُسی کا ہے۔بادشاہ جب اُس شخض کے دروازے پر پہنچا تو وہ شخص بادشاہ کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگیااُسے لگا کہ بادشاہ اب اُسے اُس کے اعمالوں کی سزا دے گا، مگر بادشاہ اُسے اپنے ساتھ محل لیکر آیا اور اُسے 100 اونٹ سونے کی اشرفیوں سے لاد کر انعام کے طور پر دئیے جنہیں پاکر ظالم کی تو لاٹری لگ گئی،

وہ بادشاہ کا شُکر ادا کرتے ہُوئے دولت کے نش ے میں چُور اپنی بستی واپس آگیا اور عیش عشرت کی زندگی گُزارنی شروع کر دی۔اُدھر بادشاہ اور اُسکے دانا وزیر نے اُس شخص پر مکمل نظر رکھی ہُوئی تھی اور وہ خواب کی حقیقت جاننا چاہتے تھے مگر کئی سال گُزر گئے اُس شخص کے حالات میں کوئی تبدیلی نہ آئی وہ عیش و عشرت اور شباب و شراب میں ڈوبا

اپنی خر مستیوں میں مصروف زندگی گُزار رہا تھا اور پھر ایک دن نشے میں اپنے ہی گھر کی چھت سے نیچے گرا اور مر گیا۔بادشاہ کو جب اُسکے م رنے کی خبر ملی تو وہ واپس اُس شخص کی بستی میں گیااور اور پھر بستی کے باہر درخت کے نیچے اُسی بوڑھے باریش سے ملا جس نے اُسے اس شخص کا پتہ بتایا تھا، بُوڑھے نے جو اہل علم تھا بادشاہ کو دیکھا

اور بولا جس دن میں نے آپکو اس شخص کی شکایت لگائی تھی میں چاہتا تھا کہ آپ اسے سزا دیں تاکہ شائد اس کے گُن اہوں کی کُچھ تلافی ہو جائے مگر مالک کو کُچھ اور منظور تھا۔ بادشاہ نے بُوڑھے سے پُوچھا مالک کو کیا منظور تھا محترم، بوڑھا بولا اُس دن آپ نے اسے سونے سے لدے ہُوئے اونٹ عنایت کیے تو مُجھے پتہ چل گیا کہ رب کائنات نہیں چاہتا

کہ یہ شخص توبہ کے قریب بھی جائے اور پھر ایسا ہی ہُوا دولت کے نشے میں چُور ہوکر وہ ہر چیز بھول گیا آسائشوں نے اُسے نہ تو اُسکے خالق کو یاد کرنے دیا اور نہ ہی کبھی اُسے اپنی کیے ہُوئے کاموں پر ندامت ہُوئی اور اسی عیش و عشرت میں اُس نے کبھی توبہ نہیں کی اور ہل اک ہو گیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تاج محل کے تہہ خانوں میں موجود بند کمروں میں کیا راز چھپے ہیں ؟ بی بی سی کی خصوصی رپورٹ

بیٹیاں بوجھ نہیں ہوتیں گر کوئی سمجھے تو۔۔۔ باپ نے اپنی نو سالہ بیٹی کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ سب ہی حیران رہ گئے، ویڈیو وائرل