in

شاہد آفریدی بیٹیوں کو عیدی کیوں نہیں دیتے؟ بیٹیوں نے بتا دیا

شاہد آفریدی بیٹیوں کو عیدی کیوں نہیں دیتے؟ بیٹیوں نے بتا دیا

شاہد آفریدی بیٹیوں کو عیدی کیوں نہیں دیتے؟ بیٹیوں نے بتا دیا

کراچی(نیوزڈیسک)سابق کپتان شاہد آفریدی نے عید کے موقع پر بیٹیوں کے ہمراہ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا جس میں میزبان نے ان کی

بیٹیوں سے بھی دلچسپ سوالات کیے۔والد کی جانب سے ملنے والی عیدی کے سوال پر لالہ کی چھوٹی بیٹی کا کہنا تھا کہ ’بابا کہتے ہیں عیدی دوں گا لیکن نہیں

دیتے اس کے علاوہ بابا سے کبھی بھی پیسے مانگے تو وہ دے دیتے ہیں اور امی سے پیسے مانگے جائیں گے تو وہ کہتی ہیں بابا نے دے دیے،‘۔بیٹی کے جواب پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ایسا اس لیے ہے کہ کیوں کہ بیٹیوں کا ہر دن عید کا دن ہوتا ہے، یہ جب بھی مجھ سے

پیسوں کی خواہش کرتی ہیں میں پوری کردیتا ہوں۔گاؤں اور شہر میں گزاری عید سے متعلق لالہ کی صاحبزادیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے عید نہیں گزاری صرف ایک بار گئے تھے لیکن گاؤں کی عید میں مزہ نہیں آتا کیوں کہ وہاں پابندیاں زیادہ ہیں، یہاں بابا ہیں تو دوستوں سے ملنا جلنا زیادہ ہوتا ہے جس کے باعث یہاں کی عید میں زیادہ مزہ آتا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سابق لیگ اسپنر

دانش کنیریا نے الزام لگایا ہے کہ ہندو ہونے کی وجہ سے سابق کپتان شاہد آفریدی کا میرے ساتھ رویہ درست نہیں تھا اور وہ مجھ پر اسلام قبول کرنے کے لیے دباو ڈالتے رہے۔ایک بھارتی ٹی وی کو انٹر ویو میں دانش کنیریا نے الزام لگایا کہ سابق چیئرمین اعجاز بٹ نے میرا مؤقف تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور میری کرکٹ ختم ہوگئی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق سابق اسپنر نے مزید الزام لگایا کہ سب سے پہلے شعیب اختر نے آفریدی کے بارے میں یہ بات سرکاری ٹی وی پر آکر کہی، پاکستان ٹیم میں بڑے بڑے کھلاڑی شامل تھے، میرے مسائل ہمیشہ شاہد آفریدی کے ساتھ رہے

کیونکہ وہ ٹیم میں مجھ سے اچھا رویہ نہیں رکھتے تھے اور مجھے ہمیشہ گرانے کی کوشش کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ آفریدی کا کرکٹ میں بڑا نام ہے وہ میرے ڈپارٹمنٹ کے کپتان تھے اس لیے وہ مجھے ڈپارٹمنٹ میں باہر بٹھا دیتے تھے، مجھے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنا ہوتی تھی، اگر ڈپارٹمنٹ میں نہیں کھیلتا تو کاؤنٹی معاہدے میں مجھے مشکلات پیش آتی تھیں جب کہ شاہد کی جگہ جب یونس خان کپتان بنے تو وہ مجھے سارے میچ کھلاتے تھے۔دانش کنیریا کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ پریکٹس میں بھی شاہد آفریدی مجھ پر جملے کستے تھے، ایک بار جب مجھے سینٹرل کنٹریکٹ میں اے کٹیگری ملی تو شاہد آفریدی نے مجھے فیلڈنگ پریکٹس میں وہ جملے کسے جنہیں میں ٹی وی پر بیان نہیں کرسکتا،

وہ مجھے نظر انداز کرتے تھے، میں ان کے ساتھ بات چیت بھی نہیں کرتا تھا اور دور رہتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ جب محمد یوسف نے اسلام قبول کیا تو پرویز مشرف نے مجھے سپورٹ کیا، ایک ڈنر میں صدر مشرف نے کہا کہ اگر تمہیں کوئی تنگ کرے تو مجھے بتانا، میں شاہد کی وجہ سے ڈسٹرب رہتا تھا۔سابق کرکٹر نے کہا کہ محمد یوسف پر اسلام قبول کرنے کے لیے کسی نے دباؤ نہیں ڈالا، مسلمان بننا ان کا ذاتی فیصلہ تھا، شاہد آفریدی کو دیگر کھلاڑی کہتے تھے کہ اسے تنگ نہ کرو، میں خوش نصیب ہوں کہ پاکستان ٹیم میں تمام کھلاڑی مجھے سپورٹ کرتے تھے، جب اسپاٹ فکسنگ میں مجھ پر پابندی لگی تو شاہد آفریدی نے کہا کہ دانش پر پابندی درست لگی جب کہ وہی آفریدی محمد عامر کی اسی طرح کے کیس میں حمایت کرتے رہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امت پر برا وقت ہے فوری طور پر یہ کام کرو ۔۔۔۔۔40 سال قبل نبی کریم ؐ نے ایک پاکستانی شخص کے خواب میں آکر کیا حکم دیا تھا ؟ جانیے

طالبہ نے کراچی کے معروف ٹک ٹاکرکیساتھ بھاگ کر پسند کی شادی کرلی