کرکٹ دنیا کے بڑے میگزین نے پاکستانی کھلاڑی کی اننگز کو دنیا کی بہترین اننگز قرار دے دیا ۔۔
کرکٹ دنیا کے بڑے میگزین نے پاکستانی کھلاڑی کی اننگز کو دنیا کی بہترین اننگز قرار دے دیا ۔۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی آسٹریلیا کے خلاف 196 رنز کی شاندار اننگز کو سنچری کی بہترین میچ سیونگ اننگز میں شامل کیا گیا ہے۔
کراچی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے۔ 506 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بابر اعظم نے 425 گیندوں پر 196 رنز کی میراتھن اننگز کھیل کر ٹیسٹ میچ بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
معروف بین الاقوامی میگزین وزڈن نے آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی کپتان کی اننگز کو صدی کی تیسری بہترین میچ سیونگ اننگز قرار دیا ہے۔
میگزین کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق 2005 کی ایشز سیریز کے دوران مانچسٹر میں آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کی 156 رنز کی اننگز اس صدی کی پہلی بہترین اننگز ہے۔
وزڈن نے آسٹریلیا کے خلاف 2012 کے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسس کی 376 گیندوں پر 110 رنز کو سنچری کی دوسری بہترین میچ بچانے والی اننگز قرار دیا۔بین الاقوامی میگزین نے بابر اعظم کی 196 رنز کی اننگز کو سنچری کی تیسری بہترین میچ م بچانے والی اننگز قرار دیا ہے،
جو 2020 کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی پہلی سنچری بھی تھی۔پہلی اننگز میں پوری ٹیم 148 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم نے
دوسری اننگز میں عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کے ساتھ شاندار شراکت قائم کر کے آسٹریلوی باؤلرز کو تھکا دیا لیکن بدقسمتی سے ڈبل سنچری بنانے میں ناکام رہے۔