in

ایک میراثی نے کپڑے رنگنے کی دکان کھول لی ، پہلے دن ایک لڑکی دوپٹہ رنگوانے آئی ، پھر کیا دلچسپ واقعہ پیش آیا ؟ جانیے

ایک میراثی نے کپڑے رنگنے کی دکان کھول لی ، پہلے دن ایک لڑکی دوپٹہ رنگوانے آئی ، پھر کیا دلچسپ واقعہ پیش آیا ؟ جانیے

ایک میراثی ایک ادارے میں بطور رنگ ساز بھرتی ہوا۔ جب ریٹائر ہوا تو جو پیسے ملے اس سے کپڑے رنگنے کی دکان ڈال لی کہ ساری زندگی یہی کام کیا تھا-

اب پہلے ہی دن محلے سے ایک لڑکی دوپٹہ رنگوانے آگئی اور فرمائش کی “ چاچا دوپٹّے پر آتشی پنک رنگ کر دو”-

اب مراثی نے ساری زندگی خاکی کپڑے رنگے تھے اس کے بڑے بھی نہ جانیں کہ آتشی پنک کس بلا کا نام ہے۔ تو کہنے لگا بیٹا جی دفعہ مارو آتشی پنک تم خاکی رنگ کروا لو دوپٹّے پر اچھا لگے گا۔

لڑکی بولی وہ چچا آتشی پنک نا میرے سوٹ کے ساتھ میچ کرتا ہے – مراثی تھوڑا چپ رہ کر بولا بیٹا خاکی کروا لو خاکی رنگ ٹھنڈا ہوتا ہے۔لڑکی تھوڑی تیز آواز میں “ چچا آپ آتشی پنک ہی کرو میری چوڑیاں بھی اسی کلر میں ہیں ”مراثی بولا “دیکھو بیٹا جی

یہ جو خاکی رنگ ہوتا ہے نا یہ بڑا پکا ہوتا ہے باقی سارے رنگ کچے ہوتے ہیں ”اب لڑکی نے دوپٹہ غصے سے چھین لیا اور بولی” چاچا لگتا ہے تمھیں باتوں کے علاوہ اور کچھ نہیں آتا ۔۔۔۔

میں کہیں اور سے رنگ کروا لوں گی”مراثی نے غصے سے دوپٹہ واپس چھینا اور غصے سے بولا” لاؤ ادھر میں رنگ آتشی پنک ہی کروں گا مگر یاد رکھنا سوکھ کر اس نے پھر خاکی ہو جانا ہے”

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف شیف براک برین ٹیومر کی بیماری میں مبتلا، ہسپتال سے تصاویر شئیر کر دی

بخار کا فوری علا ج ،قرآن ِ پاک کی یہ آ یت پڑھ کر پانی پر دم کر کے مریض کو پلا دیں