معروف شیف براک برین ٹیومر کی بیماری میں مبتلا، ہسپتال سے تصاویر شئیر کر دی
ترکی کے معروف شیف اور وی لاگر براک اوزدامیر اپنے منفرد انداز سے کھانا پکانے اور بڑے اوزاروں کا استعمال کرنے کے حوالے سے بہت مشہور ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک خبر تیزی سے وائرل ہورہی ہے
کہ شیف براک برین ٹیومر جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے ہسپتال سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور لکھا کہ میں چیک اپ کے لئے ہسپتال آیا ہوں۔ ان کے مداحوں نے
یہ پوسٹ تیزی سے شیئر کی اور ہر کوئی ان کی صحتیابی کے لئے دعائیں کر رہا ہے۔ کمنٹس میں لوگ ان کی سلامتی اور طویل زندگی کیلئے دعائیں کر رہے ہیں۔
شیف براک ماہر شیف ہی نہیں بلکہ ایک ہمدرد انسان بھی ہیں انہوں نے رمضان کے آخری عشرے میں فلسطین جا کر بچوں کے لئے بہترین افطاری بھی بنائی اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔
ترک میڈیا کی جانب سے اب تک اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی کہ آیا براک کو برین ٹیومر ہے بھی یا نہیں اور نہ ہی براک نے خود اس
حوالے سے کچھ بتایا ہے۔ واضح رہے 27 سالہ شیف براک نومبر 2020 میں پاکستان بھی آ چکے ہیں اور کچھ ہی عرصے میں یہاں اپنا ریسٹورنٹ بھی کھولیں گے۔