in

اگر نواز شریف سودے بازی کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں۔۔۔!!! کون کونسے لیگی رہنماء تحریک انصاف میں شامل ہونے جا رہے ہیں؟ (ن) لیگ کے شیروں نے سیاسی جنگل میں ہلچل مچا دی

اگر نواز شریف سودے بازی کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں۔۔۔!!! کون کونسے لیگی رہنماء تحریک انصاف میں شامل ہونے جا رہے ہیں؟ (ن) لیگ کے شیروں نے سیاسی جنگل میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد(نیوز زڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں جانے کیلئے سودے بازی شروع کردی، ن لیگی رہنماؤں کو پی ٹی آئی رہنماء نے پی ٹی آئی میں شرکت کی دعوت دی، جس پر ن لیگی رہنماؤں نے کہا کہ اگر ہماری قیادت سودے بازی کرسکتی ہے تو ہم کیوں نہیں؟

سینئر تجزیہ کار اور صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ایک بڑے راہنماء کو پی ٹی آئی میں شرکت کی دعوت دی۔وہاں دو اور ن لیگی ارکان بیٹھے تھے۔

میرا خیال تھا کہ یہ سخت ردعمل دیں گے۔ انہوں نے میرا لحاظ بھی نہیں کیا۔ میں نے پوچھا یہ سب سرعام؟ میرا لحاظ تو کرلیتے۔ ن لیگی رہنما نے مجھے کہا کہ ہماری قیادت اگر یہ کام کرتی ہے تو ہم کیوں نہ سودے بازی کریں؟

دوسری جانب دبئی میں مقیم ایک پاکستانی مزدور نے اپنے والد کے طعنوں اور فرمائشوں سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ صدام خان نامی مزدور نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے سے پہلے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ اس کی تنخواہ 800 درہم ہے

لیکن وہ سوکھی روٹی اور کھجور کھاتا اور اوور ٹائم لگا کر اپنے والد کو 1100 درہم ماہانہ بھیجتا ہے۔ لیکن پھر بھی اس کا باپ اسے طعنے دیتا ہے۔صدام خان کے مطابق اسے اس کا باپ رقم چھپانے کے طعنے دیتا ہے جس کے باعث اسے نیند نہیں آتی ۔

صدام خان نے کہا ’میرا دل خون کے آنسو روتا ہے، اپنوں کیلئے سات سمندر پار رہ رہا ہوں لیکن میرے اپنے کہتے ہیں کہ اتنے پیسے بھیجنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، پھر بھی مہینے کے آخر میں مجھ سے سارے پیسے منگوا لیتے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمران خان کو اگلا شکار بنانے کی تیاری پوری!میڈیا، عدلیہ اور فوج کو آلہ کار بنا کر عوامی حکومتوں کا تختہ الٹنا ہی امریکی طریقہ کار ہے۔۔۔ اوریا مقبول جان نے قوم کو خبردار کر دیا!

میری بیٹی سے شادی کرو اور یہ موقع پاؤ