وہ وقت جب راج کپور نے ششی کپور کو ’ٹیکسی‘ کا نام دیا،مگر کیوں؟؟
وہ وقت جب راج کپور نے ششی کپور کو ’ٹیکسی‘ کا نام دیا،مگر کیوں؟؟
سنہ 1977 میں جب راج کپور فلم ’ستیم شیوم سندرم‘ بنا رہے تھے تو انڈین سنیما کے کئی بڑے اداکار ان کی فلم کا ہیرو بننا چاہتے تھے
لیکن راج کپور چاہتے تھے کہ ششی کپور یہ کردار کریں۔اگرچہ اس وقت ششی بہت مصروف تھے لیکن انھوں نے اپنے
سیکرٹری شکتی لال وید سے کہا کہ وہ راج کپور کے سامنے اپنی ڈائری لے جائیں اور انھیں جتنی تاریخیں چاہیں دے دیں۔ششی کپور نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’شکتی روتے ہوئے میرے پاس آئے کہ راج صاحب نے وہ تمام تاریخیں لے لی ہیں جو انھوں نے
دوسرے پروڈیوسرز کو دی تھیں۔ راج جی سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے کے لیے مجھے کئی دن لگے اور تقریباً 24 گھنٹے کام کرنا پڑا۔‘’ان دنوں میں دن میں چار یا پانچ شفٹس کرتا تھا اور اپنی گاڑی میں سوتا تھا۔ جب راج کپور کو اس بات کا علم
ہوا تو انھوں نے میرا نام ’ٹیکسی‘ رکھ دیا۔ وہ کہتے تھے کہ تم سٹار نہیں بلکہ ٹیکسی والے ہو۔ کوئی آپ کا میٹر نیچے کر دے
تو آپ جانے کے لیے تیار ہو جائیں۔‘لیکن اتنی مصروفیت کے باوجود بھی ششی کپور کبھی سیٹ پر دیر سے نہیں پہنچے۔