in

بہو نے ساس کو ہی گھر سے نکال دیا ۔۔ اداکارہ مدھوبالا کی 96 سالہ بہن کو گھر سے بے دخل کرنے کے بعد ان کے ساتھ کیا ہوا؟

بہو نے ساس کو ہی گھر سے نکال دیا ۔۔ اداکارہ مدھوبالا کی 96 سالہ بہن کو گھر سے بے دخل کرنے کے بعد ان کے ساتھ کیا ہوا؟

بالی ووڈ انڈسٹری کی تاریخ کی خوبرو اداکارہ اور ماضی کی سُپر اسٹار مدھو بالا کی 96 سالہ بہن کنیز بلسرا کو ان کی بہو نے گھر سے نکال دیا۔ کنیز بلسرا گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے جب ممبئی پہنچیں تو اس پیرانہ سالی کے باوجود ان کے ساتھ کوئی انہیں لیکر

بالی ووڈ انڈسٹری کی تاریخ کی خوبرو اداکارہ اور ماضی کی سُپر اسٹار مدھو بالا کی 96 سالہ بہن کنیز بلسرا کو ان کی بہو نے گھر سے نکال دیا۔

کنیز بلسرا گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے جب ممبئی پہنچیں تو اس پیرانہ سالی کے باوجود ان کے ساتھ کوئی انہیں لیکر طیارے سے اترنے والا نہ تھا اور نہ ہی ان کے پاس کوئی رقم تھی۔

مشہور بھارتی آئکونک اداکارہ مدھو بالا کی بیمار اور بوڑھی بہن کو ان کی بہو ثمینہ نے ممبئی جانے والی فلائٹ پر سوار کرا کر تنہا چھوڑ دیا تھا۔

29 جنوری کو جب کنیز بلسرا رات 8 بجے ممبئی پہنچیں تو ان کی بیٹی پرویز جو کہ باندرہ میں رہتی ہیں انہیں ان کی بھابھی ثمینہ کے بجائے کسی کزن کے ذریعے بوڑھی والدہ کی ممبئی آنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق کنیز بلسرا 17، 18 برس قبل اپنے شوہر کے ہمراہ نیوزی لینڈ چلی گئی تھیں، پرویز کے مطابق ان کی والدہ اپنے بیٹے فاروق سے بے پناہ محبت کرتی تھیں۔ جبکہ فاروق بھی والدین کا بہت احترام کرتے تھے، اسی لیے وہ والدین کو وہاں لے گئے تھے،

لیکن بھابھی ان دونوں کو ناپسند کرتی ہیں اور وہ ان سے بدسلوکی بھی کرتی رہی ہیں۔ یہ صورتحال اس وقت مزید خراب ہوگئی جب ہمارے بھائی فاروق کا جنوری کے اوائل میں انتقال ہوگیا، جس کے بعد ثمینہ نے ہماری والدہ کو طیارے میں سوار کراکر ہمیں اطلاع تک نہ دی، جس کی وجہ سے بوڑھی والدہ کو کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سارے پاکستانی ہوشیار ہو جائیں گے فروری 2022 میں وہ ہونے والا ہے جو پچھلے ہزار سال میں نہیں ہوا

وزیر اعظم کا دورہ چین اپوزیشن پر بجلی بن کر گرنے کو تیار! چین سے فوری واپس آتے ہی کیا ہونے والا ہے؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف