لاہور (نیوز ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹک ٹاک گرلز کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے ‘ ان ٹک ٹاک گرلزکی تعداد 2 سے 20 ہو گئی لڑکے بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کو انٹر ٹینمنٹ سے سیاست کے لئے استعمال کیا
جا رہا ہے۔ عمران خان کے خلاف اس مہم کو باقاعدہ ایڈوٹائزنگ ایجنسیز ڈیزائن کر رہی ہیں۔ٹک ٹاک پر ایسی ویڈیو زبنائی جا رہی ہیں جس میں مہنگائی دکھائی جاتی ہے اور بجلی ‘ گیس کے بل دکھائے جاتے ہیں۔ مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹک ٹاک کو عمران خان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ ویڈیوز میں یوتھیے اور شیر کے لفظ کا استعمال بہت زیادہ کیا جار ہا ہے۔جبکہ دوسری جانب سے نوازشریف کے حمایت میں ان کے گانوں کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ویڈیوز بنانے والوں کے کپڑے پی ٹی آئی کی جھنڈے کی طرح ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ یہ بھی دکھا رہے ہیں کہ آٹا اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث وزیرا عظم عمران خان کی بیوی بھی ان کے خلاف ہو گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کئی ویڈیوز میں ٹک ٹاک سٹارز رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہبا ز سے ملاقات کرتے نظر آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر جاری مہم فنڈڈ ہے یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔ان کا کہنا ہے کہ عام لوگ نہیں ٹک ٹاک سٹارا س مہم کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔ تحریک انصاف ٹویٹر پر مہم چلانے میں مصروف ہے ، انہیں معلوم نہیں کہ ٹک ٹاک پر ان کے خلاف باقاعدہ مہم جاری ہے۔ ٹک ٹاک چلانے کے لئے پڑھا لکھا ہونا ضروری نہیں تاہم ٹویٹر کے لئے پڑھا لکھا ہونا ضروری ہے۔