عدالت سے رہائی ملنے اور گھر واپس آنے پر آریان خان کے ساتھ کیا کیا جائے گا؟ شاہ رخ خان اور گوری خان نے منصوبہ بنا لیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آریان خان کی جیل سے واپسی پر شاہ رخ خان اور گوری نے انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کے حوالے سے محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا جس کے بعد پتہ چلے گا کہ آریان گھر واپس جائیں گے یا جیل میں ان کا قیام مزید بڑھ جائے گا۔
تاہم نئی رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق شاہ رخ خان اور گوری نے بیٹے کی جیل سے واپسی پر انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان اور گوری جیل سے واپسی پر دو تین ماہ کے لیے آریان کو گھر میں نظر بند کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں ایک خاندانی دوست کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ اور گوری نہیں جانتے کہ ان کا بیٹا قصور وار ہے یا نہیں تاہم وہ جلد سے جلد اپنے بیٹے کی گھر واپسی چاہتے ہیں اور اسے چند مہینوں کے لیے گھر میں نظربند کر کے رکھنا چاہتے ہیں۔ ان دونوں نے آریان کی گھرواپسی پر اس پر سخت پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آریان نہ تو پارٹی میں جا سکیں گے اور نہ ہی دوستوں کے ساتھ رات گئے تک وقت گزار سکیں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ آریان کی کمپنی پر سخت نظر رکھی جائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ ان کا بیٹا ہر اس شخص سے دو رہے جو آریان کے لیے معمولی سی بھی پریشان کا باعث بن سکتا ہے۔ آریان خان کے والدین کا اس حادثے کے بعد اپنے بیٹے کی حفاظت کے لیے یہ انتہائی قدم اٹھانا فطری بات ہے۔ کیونکہ وہ بیٹے کی گرفتاری کے بعد نہ تو پوری طرح سے نیند لے پا رہے ہیں اور نہ ہی ٹھیک سے کھانا کھا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ اور گوری بیٹے کی جلد سے جلد گھر واپسی کے لیے دن رات دعائیں کررہے ہیں۔