بروس لی کی موت کس وجہ سے ہوئی؟ نصف صدی بعد معمہ حل کرنے کا دعویٰ سامنے آگیا
مارشل آرٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بروس لی کی موت کا معمہ نصف صدی کے بعد حل کرنے کا دعویٰ سامنے آگیا۔ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ انہوں نے بروس لی کی پراسرار موت کی وجہ دریافت کرلی ہے ، 20
جولائی 1973 کو صرف 32 برس کی عمر میں دنیا سے چلےجانے والے لیجنڈ اداکار اور مارشل آرٹ کے ماہر کی موت دماغ میں سوجن سے نہیں بلکہ زیادہ پانی
پینے اورجسم میں سوڈیم کی کمی سے واقع ہوئی تھی۔ کلینیکل کڈنی جرنل کے آنے والے شمارے میں محققین نے لکھا ہے کہ بروس لی کی موت گردوں سے زیادہ پانی کا اخراج نہ ہونے کے سبب ہوئی۔
بروس لی اس بارے میں کہتے تھے کہ بی واٹر، مائی فرینڈ لیکن محققین کا کہنا ہے کہ زیادہ پانی بروس لی کی جان لے گیا۔ محققین نے بروس لی کی موت کی جو تازہ وجہ بیان کی ہے وہ ان وجوہات سے بہت مختلف ہے
جس میں کہا جاتا رہا کہ بروس لی کی جان گینگسٹر نے لی، ان کو زہر دے کر مارا گیا یا وہ ہیٹ اسٹروک کے سبب جان سے گئے ۔