in

دل پر کیا گزرتی ہے!!!!! وویک اوبرائے نے محبت میں ناکامی پر کیا کیا ؟ کس لڑکی نے دل توڑا؟؟ جانیں

دل پر کیا گزرتی ہے!!!!! وویک اوبرائے نے محبت میں ناکامی پر کیا کیا ؟ کس لڑکی نے دل توڑا؟؟ جانیں

لاہور: (ویب ڈیسک) نصرت جہاں لکھتی ہیں کہ” محبت میں چوٹ کھانے والوں کے دل پر کیا گزرتی ہے، یہ کوئی اداکار وویک اوبرائے سے پوچھے جنھوں نے حال ہی میں محبت میں ناکامی اور دل ٹوٹنے کے بعد پہلی بار اپنے درد اور حالت کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔انٹرٹینمٹ ویب سائٹ پِنک وِلا کے ساتھ بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ محبت میں دل ٹوٹنے کے بعد انھوں نے کئی لڑکیوں کے ساتھ فلرٹ کرنا شروع کر دیا۔

لیکن وہ جتنی زیادہ لڑکیوں کو ڈیٹ کرتے تھے، انھیں احساس ہوتا تھا کہ وہ مزید تنہائی کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔ وویک اوبرائے اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے کے درمیان 2003 میں اس وقت بریک اپ ہو گیا جب وویک نے ایشوریا کے سابق بوائے فرینڈ سلمان خان کے بارے میں بدنام زمانہ پریس کانفرنس کی تھی۔ انھوں نے سلمان پر انھیں دھمکانے اور بدکلامی کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس واقعے کے بعد تو جیسے وویک کے کیریئر اور زندگی دونوں ہی بدل گئے۔

محبت بھی ہاتھ سے گئی اور فلمیں بھی ملنا کم ہو گئیں۔ نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم، نہ ادھر کے ہوئے نہ ادھر کے ہوئے۔ ٹوٹا ہوا دل اور بکھرا ہوا کیریئر جیسے ان کی قسمت بن گئی تھی۔ وویک اور ایشوریا نے فلم ‘کیوں ہو گیا نہ’ میں ساتھ کام کیا تھا اور اس کے بعد سے دونوں کے درمیان نزدیکیاں بڑھنے لگی تھیں۔ لیکن وویک کی اس پریس کانفرنس نے ان نزدیکیوں کو ایک دم سے فاصلوں میں تبدیل کر دیا۔ اب وویک کو انڈسٹری میں آئے بیس سال ہو چکے ہیں۔

انھوں نے کئی اچھی فلمیں دیں لیکن کمپنی جیسی فلم کے ساتھ ڈیبیو کرنے والے باصلاحیت وویک زیادہ کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔ یہ اور بات ہے کہ کچھ عرصہ پہلے انھوں نے ایک فلم میں ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کا کردار نبھایا تھا جو شاید عوام کو زیادہ پسند نہیں آیا۔ وویک نے 2010 میں نے پرینکا الوا سے شادی کی اور اب ان کے دو بچے ہیں۔ اب یہ کہنا مشکل ہے کہ وویک بیس سال پہلے دفن ہو چکی محبت کے گڑھے مردے کیوں اکھاڑ رہے ہیں۔ ویسے وویک جلدی ہی فلم ‘روزی، دی سیفرون چیپٹر‘ میں نظر آئیں گے جس میں سلمان خان کے بھائی ارباز خان بھی ہیں۔

اسے کہتے ہیں ’پروفیشنل ازم‘۔ادھر ارباز خان کی سابق بیگم ملائکہ اروڑہ بھی پھر سے پرانا راگ الاپ رہی ہیں۔ انھیں دنیا سے بس ایک ہی شکایت رہتی ہے کہ انھیں اپنی عمر سے بارہ سال چھوٹے لڑکے کے ساتھ ڈیٹ کرنے پر ٹرولنگ کا نشانہ کیوں بنایا جاتا ہے۔ ہیلو میگزین کے ساتھ بات کرتے ہوئے ملائکہ نے کہا کہ ’لوگ عورتوں کا اپنے سے کم عمر لڑکوں کو ڈیٹ کرنا غلط یا توہین آمیز کیوں سمجھتے ہیں جبکہ مردوں کے حوالے سے تو ایسا نہیں ہوتا۔‘ ملائکہ کی شکایت جائز ہے۔ یہاں ملائکہ کو ایشوریا رائے بچن کے اس مشورے پر عمل کرنا چاہیے جو انھوں نے حال ہی میں اپنے شوہر ابھیشیک بچن کو دیا۔

’ایسی باتوں پر بالکل توجہ نہ دیں۔‘ اداکارہ ایشا کوپیکر کا کہنا ہے کہ کاسٹِنگ کاؤچ کے تجربے کے بعد انھیں ایک بڑی فلم سے نکال دیا گیا تھا۔ اس ہفتے بالی وڈ ہنگامہ کے فریدوں شہریار کے ساتھ انٹرویو میں ایشا نے بتایا کہ فلم کے پروڈیوسر نے ان سے کہا کہ آپ ہیرو سے ملنے جائیں اور وہ بھی تنہا۔ ایشا کا کہنا تھا کہ انھوں نے ہیرو سے ملنے سے صاف انکار کر دیا جو کہ ایک بڑا سٹار تھا جس کے بعد انھیں فلم سے نکال دیا گیا۔ انھوں نے نے رام گوپال ورما کی فلم کمپنی سے ہندی فلموں میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا

جس میں ان کا آئٹم سانگ ‘خلاس’ بہت مشہور ہوا تھا۔ ایشا نے شادی کے بعد کام چھوڑ دیا اور اب وہ ایک بار پھر رام گوپال ورما کے ساتھ واپسی کر رہی ہیں اور ان کی ویب سیریز ‘دہانم’ ایم ایکس پلیئر پر ریلیز ہونے والی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آئی سی سی نے پی سی بی کو بہت بڑا جھٹکا دےدیا ، بڑی پابندی عائد ہونےجارہی

نکاح کے بعد لاپتہ ہونے والا شوہر جب 33سال بعد ملا تو وفادار عورت کی بے مثال محبت کی داستان