in

مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگاکر ویڈیو بنانے والی ٹک ٹاکر کو کمر توڑ جھٹکا دے دیا

مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگاکر ویڈیو بنانے والی ٹک ٹاکر کو کمر توڑ جھٹکا دے دیا

مبینہ طور پر مارگلہ کی پہاڑیوں پر آتشزدگی کی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی شکایت پر خاتون ماڈل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ڈولی نامی ٹِک ٹاکر اور ماڈل نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ٹِک ٹاک ویڈیوبنانے کے لئے مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگائی۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی حرکت میں آگئ اور ملزمان کیخلاف پولیس کو درخواست جمع کروائی۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی درخوست پر ضروری تفتیش کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

کیپٹیل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ماحولیات کے اسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز الحسن نے پولیس کی دیگئی اپنی درخواست میں کہا ہے کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا علاقہ ہے۔ جہاں پچھلے کچھ دونوں میں آتشزدگی کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ جس میں ایک وسیع رقبے پر پودوں، گھاس اور چرند پرند کو نقصاں ہوا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ٹک ٹاکر کے خلاف ماحولیات، وائلڈ لائف اور فارسٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ مبینہ طور پر خاتون ماڈل کی جانب سے جنگل میں آگ لگا کر بنائی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیو ایسی پہلی وڈیو نہیں ہے بلکہ اس سے قبل وقت سوشل میڈیا پراسطرح کی کئی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں

۔ جس میں ٹک ٹاکر جنگل میں آگ لگا کر ویڈیوز بناتے نظر آئے۔ خیال رہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ماڈل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے صارفین نے بھی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے والی خاتون نامور ٹاک ٹاکر ’ڈولی‘ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔ ڈولی ایک معروف فیشن ڈیزائنر، سوشل میڈیا کی مشہور

شخصیت، ماڈل اور ٹک ٹاکر ہیں۔ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ان کا اکاؤنٹ ’ڈولی فیشن‘ کے نام سے ہے جہاں انہیں 11 اعشاریہ 5 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔ ڈولی نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 19 صارفین کو فالو کیا ہے

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دوبارہ شادی کیوں نہیں کی؟ حنا دل پذیر نے اصل وجہ بتا دی

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ کی 2 عمارتیں کتنے میں فروخت کی جا رہی ہیں؟ رؤف کلاسرا کا تہلکہ خیز انکشاف