دوبارہ شادی کیوں نہیں کی؟ حنا دل پذیر نے اصل وجہ بتا دی
کراچی (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ حنا دل پذیر کا کہنا ہے کہ مجھے میرے قابل انسان نہیں ملا،
اس لیے میں نے دوبارہ شادی نہیں کی اور اکیلے رہ رہی ہوں
۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی ٹیلی ویژن پر بلبلے ڈرامے کے کردار ’مومو‘ سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی حنا دل پذیر نے بتایا کہ انہیں ماضی میں ایک قابل شخص ملا تھا
لیکن اس وقت وہ کام میں بہت مصروف تھی جس کی وجہ سے اسے کھو دیا۔اداکارہ نے کہا کہ انہیں دوبارہ شادی نہ کرنے اور اکیلے رہنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے،
ہمیں اللہ کے منصوبوں پر بھروسہ کرنا چاہیے، ماضی میں جو ہوا اسے بھلا دینے میں ہی بہتری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مستقبل میں انہیں کوئی اچھا انسان ملا تو ضرور ان سے شادی کرکے زندگی ساتھ گزاروں گی۔