in

تیرا کیا بنے گا کالیا شاہین شاہ کی زبردست باولنک روہت شرما کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

تیرا کیا بنے گا کالیا شاہین شاہ کی زبردست باولنک روہت شرما کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان کے فاسٹ  بولر شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں مکمل وارم اپ ہوکر ایکشن میں آگئے۔

برسبین میں شاہین شاہ آفریدی نے وارم اپ میچ میں افغانستان کے بیٹر رحمان اللّہ کو اپنے پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند تیز یارکر کرائی

جو ان کے بائیں پاؤں کی انگلیوں پر لگی اور پاکستانی کھلاڑیوں

کے اپیل کرنے پر افغان بیٹر کو امپائر نے آؤٹ قرار دیا۔ شاہین شاہ آفریدی کی گیند لگنے کے بعد افغان بیٹر کا ٹیم کے فزیو نے معائنہ کیا اور بعد اذاں انہیں گراؤنڈ سے باہر لے کر جانا پڑا۔

افغانستان کے بیٹر کو چلنے میں مشکلات کے باعث ساتھی کھلاڑی ان کو پیٹھ پر اٹھا کر گراؤنڈ سے باہر لے کر گیا۔

اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر پاکستانی کھلاڑیوں نے افغان بیٹر کی خیریت

بھی پوچھی۔ رپورٹس کے مطابق افغان بیٹر رحمان اللّہ کو اسکین کے لیے اسپتال بھی لے جایا گیا۔

واضح رہے کہ وارم میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے افغانستان کے دونوں اوپنرز کی وکٹ حاصل کی تھی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ثنا سے طلاق کے بعد فخر جعفری نے بھی خاموشی توڑ دی

’’مجھے اردو میں کچھ کہہ کہ بتائیں‘‘ اینکر کی فرمائش، جمائما نے ایسی لائن بول دی کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے