گردن کالی ہے، میک اپ بھی اچھا نہیں لگتا ۔۔ جانیے گردن کی سیاہی کو ختم کرنے کی کچھ ایسی ٹپس جو ہر عورت کو معلوم ہونی چاہیئے
اکثر خواتین کو دیکھا ہے کہ وہ چہرے پر تو میک اپ کر لیتی ہیں لیکن گردن کو نظر انداز کر دیتی ہیں،یا کچھ لوگوں کا چہرہ تو صاف ہوتا ہے
لیکن گردن سیاہ ہوتی ہے،اور وہ اس کی وجہ سے خاصے شرمندہ بھی ہوتے ہیں کیونکہ چہرہ اور گردن دو رنگی ہونے کی وجہ سے ان کو خاصی
خفت اٹھانی پڑتی ہے۔ایسے میں ہم آپ کو بتائیں گے گردن کی سیاہی دور کرنے کا بالکل آسان اورسادہ طریقہ،جس کو استعمال کرکے آپ اپنی اس پریشانی سےنجات حاصل کر لیں گے۔
ٹپ 1:
نمک ایک کھانے کا چمچ
بیکنگ سوڈا دو کھانے کے چمچ
زیتون کا تیل ایک چمچ
ان اجزاء کو کسی پیالےمیں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں،پھر گردن پر لگا کر مالش کریں،چند منٹ مالش کرنے کے بعد تقریباً 15 منٹ کے
لئے چھوڑ دیں۔اس کے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔یہ عمل سات دن تک دہرائیں۔آپ کی کالی گردن دودھ جیسی سفید ہوجائے گی۔
ٹپ 2:
میدہ 3 کھانے کے چمچ
دودھ 3 کھانے کے چمچ
لیموں کا رس
ایک کھانے کا چمچ
تینوں چیزوں کو یکجان کرلیں اور اس پیسٹ کو گردن پر لگا کر چند منٹ مالش کریں،پھر کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں،جب خشک ہو جائے
تو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ ہفتے میں تین دفعہ استعمال کریں،فرق صاف نظر آئے گا،آپ کی گردن صاف اور گوری ہو جائے گی۔