in

اب پھٹی ایڑیوں سے جان چھڑائیں۔۔ ڈاکٹر کے بتائے وہ زبردست طریقے جن کی مدد سے آپ پھٹی ایڑیوں کا علاج گھر بیٹھے کر سکتے ہیں

اب پھٹی ایڑیوں سے جان چھڑائیں۔۔ ڈاکٹر کے بتائے وہ زبردست طریقے جن کی مدد سے آپ پھٹی ایڑیوں کا علاج گھر بیٹھے کر سکتے ہیں

خشک موسم میں کئی افراد کی ایڑیاں پھٹنے لگتی ہیں جس سے پیروں کی خوبصورتی مان پڑجاتی ہے۔ ویسے تو موسم سرما کے دوران لوگوں کو پھٹی ایڑھیاں پریشان کرتی ہیں لیکن اکثر اوقات خواتین موسمِ گرما میں بھی پھٹی ایڑیوں کی شکایت کرتی ہیں کیونکہ ان کے ہاتھ اور پاؤں زیادہ دیر تک پانی میں رہتے ہیں جس سے جلد خشک ہو جاتی ہے۔

آیئے جانتے ہیں کے فوڈ کے آرٹیکل میں پھٹی ایڑیوں سے نجات پانے کے چند گھریلو اور آسان طریقے۔

پھٹی ایڑیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے بالائی بہترین موئسچرائزر ہے جسے پھٹے ہونٹوں ،ایڑیوں ،ہاتھوں اور چہرے پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اگر ایڑیاں کافی حد تک پھٹی ہیں تو ہفتے میں دو بار نیم گرم پانی میں دو چمچے سرکہ اور سکمڈ ملک شامل کریں اور اس پانی میں 15 منٹ کے لئے پاؤں ڈبو کر رکھیں۔پھر کسی پتھر یا فٹ فائلر سے ایڑیوں کو آہستہ آہستہ رگڑنے کے بعد تولیے سے خشک کر لیں۔

اب ایڑیوں پر پٹرولیم جیلی کا اچھے طریقے سے لیپ کریں۔ حتیٰ کہ جیلی دراڑوں کے اندر چلی جائے اور اس کے بعد جرابیں پہن لیں ۔کوشش کریں کہ یہ عمل روزانہ رات کو سونے سے پہلے دہرائیں۔

پھٹی ایڑیوں اور خشک جلد سے بچاؤ کے لیے وٹامن سی کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے۔

پیرافن پیڈی کیور بھی ایڑیوں کر نرم اور صاف کرنے کے لیے بہترین ہے ۔

اگر آپ کی ایڑیاں زیادہ خراب نہیں تو موم بتی پگھلا کر موم کے قطرے ایڑیوں پر اس طرح گرائیں کہ دراڑیں بھر جائیں اس کے بعد جرابیں پہن کر 20 منٹ کے بعد موم کے قطرے چھیل کر اتار لیں ،یہ عمل ہفتے میں دو سے تین دہرایئے

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اچانک پاکستان آنے کا فیصلہ کیوں کِیا؟ ملالہ یوسفزئی بتا دیا

کترینہ کیف کی وجہ سے کرن جوہر کو کیا کرنا پڑ گیا؟ بالی وڈ سے ایک اور بڑی خبر