اتنے پیسے نہیں ہوتے تھے کہ 1 پینٹ خرید سکوں ۔۔ دیکھیں مشہور ہونے سے پہلے سلمان خان کو سنیل شیٹی نے پہننے کے لیے کیسے کپڑے دیے، بتاتے ہوئے رو پڑے
کروڑوں کے مالک سلمان خان سب کے سامنے رو گئے۔ ہوا کچھ یوں بھارتی فلم انڈسٹری میں بھائی جان کے نام سے مشہور سلمان خان کہتے ہیں کہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا یادگار لمحہ وہ ہے جب کپڑے خریدنے کیلئے پیسے نہیں ہوا کرتے تھے۔
تو ایک شخص نے مجھے مفت میں کپڑے دیے اور وہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ مشہور اداکار سنیل شیٹی تھے۔
اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک دن میں پینٹ شرٹ خریدنے کیلئے سنیل شیٹی کی دکان پر چلا گیا جو بہت مہنگی دکان مانی جاتی تھی۔ اس دکان سے میں نے صرف ایک پینٹ خریدی۔
اس کے بعد وہاں موجود شرٹ مجھے اچھی لگی پر میں لے نہیں سکتا تھا تو سنیل شیٹی نے مجھے دیکھتے ہوئے کہا کہ رکھ لے یہ تو میری طرف سے۔
مزید یہ کہ یہ ان دنوں کی بات ہے جب میرے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے تو پینٹ اور شرٹ لینے کے بعد میری نظر ایک پرس پر پڑی تو اداکار سنیل شیٹی نے میری طرف دیکھا اور یہ بھی مجھے تحفے کے طور پر دے دیا۔
یاد رہے کہ آج سلمان خان کے پاس اتنی دولت ہے کہ جو چاہے خرید سکتے ہیں مگر یہی وجہ ہے کہ آج یہ شخص بچے بچے کے دل میں بستا ہے، کیونکہ کہا جاتا ہے کہ سلمان خان کسی کے اچھے وقت میں ساتھ ہوں یا نہ ہوں برے وقت میں ساتھ ضرور کھڑے ہوتے ہیں۔
اور یہ وہ شخس ہیں اگر کوئی ان کا احساس کرتا ہے تو یہ ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔ جس کا منہ بولتا ثبوت یہ واقعہ ہے جو آج برسوں بعد بھی انہیں یاد ہے جس کا اقرار بھی انہوں نے لاکھوں لوگوں کے سامنے کیا۔
بہر حال یہ بات کرتے ہوئے سلمان خان رو پڑے جس پر ایوارڈ شو میں تمام لوگ بھی ان کے ساتھ جذباتی ہو گئے اور سنیل شیٹی کے بیٹے نے اٹھ کر بھائی جان کو گلے لگا لیا۔
آخر میں یہ بھی بتاتے چلیں کہ سلمان نے اسی موقعے پر یہ بھی بتایا کہ بس یہی نہیں اس کے بعد سنیل شیٹی مجھے اپنے گھر بھی لے گئے۔
واضح رہے کہ بھائی جان کا یہ بیان اس وقت دنیا بھر میں مشہور ہو رہا ہے اور اسے لاکھوں دنیا دیکھ چکی ہے۔