in

الحمدُاللہ ! میری چار بیٹیاں ہیں، کبھی بیٹے کی خواہش نہیں کی ۔۔ شگفتہ اعجاز نے کبھی خُدا سے بیٹا کیوں نہیں مانگا؟ اداکارہ سچ بتاتے ہوئے

الحمدُاللہ ! میری چار بیٹیاں ہیں، کبھی بیٹے کی خواہش نہیں کی ۔۔ شگفتہ اعجاز نے کبھی خُدا سے بیٹا کیوں نہیں مانگا؟ اداکارہ سچ بتاتے ہوئے

اداکارہ شگفتہ اعجاز ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اور سینئر اداکارہ ہیں جنہوں نے اب تک کئی سو سے زائد ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے پنر دکھایا۔ یہ ہر کردار میں خود کو یوں ڈھال لیتی ہیں

جیسی یہی حقیقت ہو۔ انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بھی بنا رکھا ہے جہاں یہ مزیدار کھانے بنانے کی ریسیپی بھی سکھاتی ہیں۔ ان کی کئی ریسیپی ہم نے بھی آپ کو کے فوڈز میں بنانی سکھائی ہیں۔ اداکارہ نے کچھ دنوں پہلے فضاء علی کے شو میں اپنے گھر، شادی اور بیٹیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ:

” میری 4 بیٹیاں ہیں اور مجھے یہ بتاتے ہوئے بالکل بھی شرم یا ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوگی کیونکہ میں نے کبھی بیٹوں کی خواہش نہیں کی

۔ میری بیٹیاں میرے لیے جنت ہیں۔ میں نے ہمیشہ خدا سے کہا کہ میں نہیں جانتی میرے حق میں کیا بہتر ہے، میرے خدا تو سب کچھ بہتر اور اچھا سمجھنے والا ہے۔ اگر میرے لیے بیٹیاں ہی بہتر ہیں تو مجھے ان کے سواء کچھ نہیں چاہیے اور میں خود

پر فخر محصوس کرتی ہوں کہ خدا نے مجھے 4 رحمتیں، نعمتیں، برکتیں عطاء کی ہیں۔ میری بیٹیوں نے مجھے وہ تمام خوشیاں دیں جو ایک ماں کیلئے ضروری ہیں، مجھے بس ان کے اچھے نصیب کی فکر رہتی ہے۔ ”

میرے دوسرے شوہر بھی بچیوں کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں اور ہمارے گھر میں سب کا آپس میں بہت پیار کا رشتہ ہے۔ میں نے 2 شادیاں کیں ہیں۔ پہلی شادی کے بعد میں ایک اکیلی ماں تھی

جو اپنی بیٹیوں کو خود سنبھال رہی تھی لیکن پھر مجھے ایک شخص نے شادی کے لیے پیغام د یا تو میں نے ان کی اس آفر کو منع کردیا مگر 2 سال تک وہ مجھ سے اپنی خواہش کا اظہار کرتے رہے۔

اور بالآخر میں مان گئی پھر ہماری شادی ہوئی۔ اس شادی کو محبت اور ارینج میریج کا مرکب کہا جاسکتا ہے کیوں کہ میرے شوہر نے مجھے پسند کیا تھا لیکن پھر گھر والوں کی شمولیت کے ساتھ شادی ہوئی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیرِ اعظم ہائوس میں بیٹھ کر عمران ملک کیخلاف سازش کرتا رہا، حافظ حمد اللہ

سیاسی لانڈری 24 گھنٹے سہولت موجود،پہلے آئیں پہلے پائیں ۔۔۔۔ارشاد بھٹی کی معنی خیز تحریر