in

ایوارڈز شو میں احمد علی اکبر نے احمد بٹ کو تھپڑ رسید کر دیا!! وجہ کیا بنی؟

ایوارڈز شو میں احمد علی اکبر نے احمد بٹ کو تھپڑ رسید کر دیا!! وجہ کیا بنی؟

لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان کے نامور اداکار احمد علی اکبر نے مایہ ناز میزبان و کامیڈین احمد علی بٹ کو ہم ایوارڈز شوز کی تقریب میں تھپڑ جڑ دیا، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

فلم ’لال کبوتر‘ سے شہرت پانے والے احمد علی اکبر نے بین الاقوامی ایوارڈز شو ’آسکر2022‘ کی یاد تازہ کرا دی، ایوارڈز شوز کی تقریب کے دوران میزبان و کامیڈین احمد علی بٹ نے اداکار احمد علی اکبر کے بارے میں

مذاق کیا اور کہا کہ وہ انہیں کافی عرصے سے کہتے آ رہے ہیں کہ وہ رنگ کے کالے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک تو وہ پہلے سے ہی رنگ کے کالے دکھتے ہیں اور اوپر سے انہوں نے ’پری زاد‘

ڈرامے میں پانچ پانچ ہیروئنز کے ساتھ منہ کالا کیا۔میزبان احمد بٹ کی باتوں کے بعد احمد علی اکبر اپنی نشست سے اٹھے پھر احمد بٹ کے سامنے آگئے اور انہیں تھپڑ رسید کردیا۔خیال رہے

کہ رواں برس مارچ میں آسکر تقریب کے دوران ہولی وڈ اداکار ول اسمتھ نے اہلیہ جیڈا پنکٹ کے بالوں پر مذاق کرنے پر میزبان کرس راک کو تھپڑ مارا تھا، جس پر ول اسمتھ پر آسکر ایوارڈز

میں شرکت پر دس سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔ول اسمتھ کی جانب سے کرس راک کو تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں مقبول ہوگئی تھی

اور اب احمد علی بٹ اور احمد علی اکبر نے بھی ان کی روایت کو دہرایا ہے۔احمد علی اکبر کی جانب سے احمد علی بٹ کو تھپڑ رسید کرنے

کا معاملہ بظاہر مذاق لگ رہا ہے اور دونوں نے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایوارڈ منتظمین کی اجازت سے مذکورہ عمل کو دہرایا، تاہم اس حوالے سے اداکاروں اور انتظامیہ نے کوئی وضاحت

جاری نہیں کی ہوئی ہے۔احمد علی اکبر کی جانب سے احمد بٹ کو تھپڑ رسید کرتے وقت ایوارڈ شو میں موجود فنکاروں نے تالیاں بجا کر دونوں اداکاروں کو داد بھی دی اور ان کی ویڈیو بھی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’’ تم کیسی اولاد ہو؟‘‘مرحوم عامر لیاقت اور انکے بیٹے کی ایسی ویڈیو وائرل کے لوگ آبدیدہ ہوگئے

جب پیدا ہوئی تو ہسپتال میں کسی اور بچی سے بدل گئی ۔۔ 35 سال بعد جب اچانک غریب عورت کو پتہ چلا کہ وہ ایک امیر گھر کی شہزادی ہے، پھر کیا ہوا؟ جانیئے اس شہزادی کی کہانی