in

بالی وڈ میگا سٹار امیتابھ بچن کے گم ہوجانے کی خبرپاکستان اور بھارت میں جنگل میں آ، گ کی طرح پھیل گئی

بالی وڈ میگا سٹار امیتابھ بچن کے گم ہوجانے کی خبرپاکستان اور بھارت میں جنگل میں آ، گ کی طرح پھیل گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے سب سے کامیاب اداکار امیتابھ بچن 400 ملین ڈالر یا تین ہزار کروڑ بھارتی روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ ان کی کمائی کا بڑا حصہ برانڈز کی تشہیر کے ذریعے حاصل ہوتا ہے۔ وہ ایک برانڈ کی انڈورسمنٹ کے چھ سے سات کروڑ روپے لیتے ہیں۔

سلیبرٹی نیٹ ورتھ کے مطابق امیتابھ بچن کے اثاثوں کا تخمینہ 400 ملین ڈالر کے قریب ہے اور وہ شاہ رخ خان کے بعد بالی ووڈ کے دوسرے امیر ترین اداکار ہیں۔ شاہ رخ خان کے اثاثوں کا تخمینہ 600 ملین ڈالر لگایا جا تا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 79 سالہ امیتابھ بچن نے اپنے اثاثوں کی تقسیم کے حوالے سے پہلے ہی وصیت کر رکھی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کے دونوں بچوں کو جائیداد میں سے برابر کا حصہ ملے گا۔ ان کی وصیت کے مطابق ان کی بیٹی شویتا بچن نندا اور ابھیشک بچن کو فی کس 1500 کروڑ روپے ملیں گے۔  جبکہ بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ریلوے اسٹیشن پر گُم ہوگئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے حال ہی میں معروف بھارتی شو کون بنےگا کروڑ پتی (کے بی سی) میں انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں وہ 2 سال کی عمر میں ریلوے اسٹیشن پر گم ہوگئے تھے۔ امیتابھ بچن کاکہنا تھا کہ وہ اپنے والدین کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن پر موجود تھے اور اچانک انکے والدین کو احساس ہوا کہ امیتابھ لاپتہ ہیں، ان کے والدین نے آس پا س دیکھا مگر وہ وہاں نہیں تھے۔ امیتابھ بچن نے کہا کہ والدین کافی پریشان ہوگئے تھے کہ اچانک اسٹیشن پر موجود ایک آدمی نے میرے والدین کو بتایا کہ ایک چھوٹا سا بچہ پل پر ٹانگیں لٹکائے بیٹھا ٹرین کو دیکھ رہا ہے کیا وہ آپ کا بچہ ہے ؟ اداکار نے کہا کہ میرے والدین بھاگتے ہوئے پل کی طرف گئے اور مجھے اُٹھا لیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بیٹے کا غم برداشت نہ ہوا، شاہ رخ خان سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی، مداح بھی افسردہ

شوگر کی 2 بڑی علامات