in

جب بچے کو ہاتھ میں لیا تو مردہ تھا ۔۔ وہ بالی ووڈ ستارے جو ماں باپ تو بنے لیکن نومولود بچ نہ سکا

جب بچے کو ہاتھ میں لیا تو مردہ تھا ۔۔ وہ بالی ووڈ ستارے جو ماں باپ تو بنے لیکن نومولود بچ نہ سکا

مشہور شخصیات کی زندگی میں ایسے کئی لمحات آتے ہیں، جو کہ سب کو افسردہ کر جاتے ہیں، ایسے ہی کچھ لمحات انہیں آج بھی یاد رہتے ہیں۔

اس خبر میں آپ بتائیں گے کہ کن مشہور شخصیات کے نومولود بچے پیدا ہونے کے چند ماہ بعد ہی انتقال کر گئے تھے۔گووندا:بھارتی اداکار گووندا ویسے تو فلموں میں دلچسپ اداکاری کی بدولت جانے جاتے ہیں لیکن ان کے

پہلے بچے کی موت نے انہیں افسردہ کر دیا تھا۔گووندا کی پہلی اولاد ان کی بیٹی تھی جو کہ 4 ماہ کی تھی، تاہم پری میچر بے بی کی حالت انتہائی نازک تھی جس کی وجہ سے وہ زیادہ عرصہ

جی نا پائی اور والد کو چھوڑ گئی، گووندا پہلی اولاد کے انتقال پر ٹوٹ گئے تھے۔کاجول:اداکارہ کاجول اور بھارتی اداکار اجے دیوگن کا پہلا بچہ مس کیرج کی نظر ہو گیا تھا، 2001 میں جب کاجول پہلی بار ماں بنیں تو بے حد خوش تھیں۔

دھوم دھام سے پہلے بچے کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں تھیں، لیکن کیا معلوم تھا کہ بہت جلد یہ خوشیاں غم میں بدل جائیں گی۔ پیدائش میں پیچیدگیوں کی وجہ سے بچے کا بچ پانا مشکل تھا

جس کی وجہ سے مس کیرج ہو گیا، تاہم کچھ سال بعد ہی ان کی بیٹی اور بیٹا پیدا ہوا۔شلپا شیٹھی:شلپا شیٹھی شادی کے کچھ عرصے بعد ہی ماں بننے والی تھیں تاہم ان کے مس کیرج کی خبر نے انہیں سہما کر رکھ دیا تھا۔وہ آج بھی

جب کبھی اس لمحے کو یاد کرتی ہیں، تو اشکبار ہو جاتی ہیں، یوں لگتا ہے کہ جیسے کل ہی بات ہو، ایک ماں کے لیے وہ لمحہ کیسا ہوتا ہے، شلپا بخوبی جانتی ہیں۔ تاہم اس کے بعد ان کا ایک بیٹا بھی پیدا،

جس نے اس غم کو کم کرنے میں مدد کی۔آشا بھوسلے:مشہور بالی ووڈ گلوکار آشا بھوسلے کا شمار ان چند گلوکاراؤں میں ہوتا ہے جو کہ اپنی سریلی آواز کی بنا پر جاتی ہیں

۔لیکن آشا اپنی بیٹی سے بے حد پیار کرتی تھیں، یہی وجہ تھی کہ بیٹی کے انتقال نے انہیں توڑ کر رکھ دیا تھا۔ آشا بھوسلے کی بیٹی ورشہ نے 2012 میں خود کو گولی مار کر اپنی جان لے لی تھی، تاہم وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ تو بگ باس کی کاپی ہے۔۔۔ پاکستانی ریئلٹی شو تماشہ گھر کو چند مناظر نے تماشہ بنا دیا

کمالِ قدرت اور عفو و درگزر کی حقیقت