in

ماہرہ خان اب بوڑھی ہوچکی ہیں ۔۔ اداکار فردوس جمال نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے ماہرہ کے بارے میں کیا کہہ دیا؟

ماہرہ خان اب بوڑھی ہوچکی ہیں ۔۔ اداکار فردوس جمال نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے ماہرہ کے بارے میں کیا کہہ دیا؟

پاکستانی شوبز کے سینئر اداکار فردوس جمال کی جانب سے ایک پرانے ٹی وی شو میں اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق تبصرہ دیا تھا

کہ وہ نہ اچھی اداکارہ ہیں نہ تو اچھی ہیروئن ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ اب انہیں فلموں اور ڈراموں میں ہیروئن کے بجائے والدہ کا کردار کرنا چاہئے۔

اب اسی حوالے سے اداکار فردوس جمال نے اپنے بیان پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا

کہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا تھا کہ ماہرہ خان بوڑھی ہوچکی ہیں بلکہ انہوں نے صرف یہ کہا تھا کہ وہ ہیروئن اچھی نہیں لگتیں۔

فردوس جمال نے ماہرہ خان کے بارے میں کی جانے والی گفتگو میں کہا تھا

کہ شاید ماہرہ خان کی عمر زیادہ ہوگئی ہے، اس لیے اب انہیں فلموں میں ہیروئن کے بجائے ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

بعد ازاں ماہرہ خان نے بھی فردوس جمال کی تنقید پر بھی جواب دیا تھا

جب کہ خود فردوس جمال نے بھی ایک اور پروگرام میں اعتراف کیا تھا کہ ان کی جانب سے اداکارہ کے لیے کہے گئے الفاظ سخت تھے۔

فردوس جمال کے مطابق انہوں نے ماہرہ خان کو مشورہ دیا تھا کہ اداکارہ کو کرداروں پر مبنی کردار ادا کرنے چاہیے۔ فردوس جمال کا مزید کہنا تھا

کہ اگر میں ان دنوں ہیرو بن کر کسی ڈرامے میں کام کروں گا تو اچھا نہیں لگوں گا اسی طرح ماہرہ بھی ہیروئن کے طور پر اچھی نہیں لگیں گی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا آپ بھی اپنے کھانے میں گندم کے آٹے سے بنی چپاتی کھاتے ہیں؟ رک جائیے! پہلے یہ معلومات پڑھ لیجیے

تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ میں رابطے بحال ۔۔۔۔ کپتان کی راہیں آسان ہونے کے امکانات پیدا ۔۔۔۔ انصار عباسی نے اندر کے حالات بتا دیے