in

فیٹف شرائط کس نے پوری کروائیں؟ حامد میر نے تہلکہ خیز حقائق بیان کر دیئے

فیٹف شرائط کس نے پوری کروائیں؟ حامد میر نے تہلکہ خیز حقائق بیان کر دیئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستانی اقدامات کو مکمل قرار دیتے ہوئے سراہا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کو اب مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، حامد میر کا کہنا تھا کہ گرے لسٹ سے نکالنے کے لئے جی ایچ کیو میں ڈی جی ملٹری آپریشنز کی سربراہی میں 2019ء میں سپیشل سیل قائم کیا گیا۔

جس وقت یہ سیل قائم کیا گیا اس وقت پاکستان نے صرف پانچ نکات میں پیشرفت کی تھی۔ ایف اے ٹی ایف اہداف مکمل کرانے میں پاک آرمی نے مرکزی کردار ادا کیا، ان کا کہنا تھا واضح رہے

کہ پاکستان نے بین الاقوامی کی پاسداری کی روایت برقرار رکھی،فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں دیئے گئے اہداف مکمل کر لیے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے تمام نکات پر عمل درآمدکرکے ایک ذمہ دار ریاست کا ثبوت دیا،

افواج پاکستان نے اس میں بھی کلیدی کردار ادا کیا اور حکومت اور قومی اداروں کے ساتھ مل کر تمام نکات پر عملدرآمد یقینی بنایا، بھارتی کوشش تھی کہ پاکستان کو ہر حال میں بلیک لسٹ کر دیا جائے،

پاک فوج نے اس سازش کو بھی ناکام بنایا،ایف اے ٹی ایف کے تحت ٹیرر فنائسنگ کے 27 میں سے 27 پوائنٹ اور منی لانڈرنگ کے 7 میں سے 7 پوائنٹس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔

دونوں ایکشن پلانزکل ملا کر34 نکات پر مشتمل تھے۔اینٹی منی لانڈرنگ اور کاونٹر ٹریرسٹ فائناسنگ پر مبنی اس ایکشن پلان کو 4 سال کی مسلسل کوششوں کے بعدمکمل کیا، پاکستان کو گرے لسٹ

سے وائٹ لسٹ کی طرف گامزن کیا اس حوالے سے حکومت سے مشاورت کے بعد چیف آف آرمی سٹاف کے احکامات پر 2019 میں جی ایچ کیو میں ڈی جی ایم او کی سربراہی میں سپیشل سیل قائم کیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مہوش کو شادی کیلئے کس قسم کا لڑکا چاہیے ہمایوں سعید نے راز سے پردہ اٹھا دیا

ڈاکٹر کو علاج کے بہانے بلا کر زبردستی شادی کروادی گئی!! ویڈیو دیکھیں