in

میں میتھی کو بالوں میں لگاتی ہوں ۔۔ جانیئے یہ اداکارائیں اپنی خوبصورتی

میں میتھی کو بالوں میں لگاتی ہوں ۔۔ جانیئے یہ اداکارائیں اپنی خوبصورتی

فہد نیوز! خوبصورت نظر آنا ہے تو جلد کے ساتھ صحت کا بھی خیال رکھنا ہے پھر اس کے لئے مہنگی دوائیاں اور سپلیمنٹ کا استعمال کریں یا گھر میں موجود قدرتی چیزوں کا، بہتر یہی ہے کہ کھانے پینے کی چیزوں سے خود کو صحت مند رکھا جاسکے اور جلد کا گلو برقرار رہے۔ اداکارائیں اپنی خوبصورتی کو نکھارنے اور فٹ نظر آنے کے لئے مختلف گھریلو ٹپس استعمال کرتی ہیں لیکن اس کا علم ہر کسی کو نہیں ہے۔

آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ اداکارائیں کیا کہتی ہیںاداکارہ ایمن خان کی خوبصورتی کے دیوانے بہت ہیں، وہ ایک بیٹی کی ماں ہیں مگر لوگوں کا خیال ہے کہ وہ کہیں سے لگتی ہی نہیں ہیں، کیونکہ انہوں نے اپنے آپ کو اتنا فٹ رکھا ہوا ہے، آج ہم آپ کو ہماری ویب میں بتاتے ہیں کہ ایمن کیا بتاتی ہیں میں چقندر کا جوس پیتی ہوں،

اس سے میرا رنگ صاف رہتا ہے، کیونکہ اس میں وٹامن بی 6 اور سی سمیت فولیٹ ہوتے ہیں، اور گرین ٹی کے 3 بیگز کو گرم پانی میں بھگوئیں اور جب نیم ٹھنڈا ہو جاتا ہے تو اس سے بالوں میں مساج کرتی ہوں، میں بچپن سے میتھی دانے کو پیس کر دہی

کے ساتھ پیسٹ بنا کر بالوں میں لگاتی ہوں، یہ میرے لئے بہت زیادہ فائدے مند ٹپس ہیں آپ بھی استعمال کریں۔”اداکارہ مایا علی کہتی ہیں کہ: ” اسکن پر جتنا میک اپ استعمال کرتے ہیں یہ اتنی ہی خراب ہوتی جاتی ہے اس لئے بہتر ہے کہ میک اپ کم سے کم کریں اور فروٹ جوسز وغیرہ پیئیں،

ساتھ ہی ناریل اور زیتون کے تیل کو بالوں اور جلد پر استعمال کریں۔ یہ کہتی ہیں آنکھوں میں صرف مسکارہ بھی لگالیں تو میک اپ مکمل لگنے لگتا ہے، اس لئے آپ مسارہ اور لائنر کے ساتھ ہلکا سا بلش آن لگائیں اتنا میک اپ بھی خوبصورت بنا دیتا ہے۔”اداکارہ نوین وقار ماڈل بھی ہیں یہ کہتی ہیں کہ: ” چہرے پر

برف سے مساج کرنا سب سے زیادہ خؤبصورت رہنے کا ایک چھوٹا سا ٹریٹمنٹ ہے کیونکہ اس سے آپ کی کھلے مسام اور اسکن ٹیننگ کے ساتھ اسکن ٹائٹ بھی ہو جاتی ہے، میں بھی یہ کرتی ہوں۔”پاکستانی مشہور ماڈل حمیرا اصغری علی ہمیشہ ہی فریش

اور پرفیکٹ نظر آتی ہیں، یہ کہتی ہیں کہ میں کسی بھی پھل سے چہرے کا مساج کریں اور دہی کے ساتھ پھل کا رس شامل کرکے پیسٹ بنائیں اور چہرے کی اسکربنگ کریں اور ہر وہ پراڈکٹ استعمال کریں جس میں پھل کا ایکسٹریکٹ یا پھل کی خصوصیات شامل ہوں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تیل کی قیمت میں اضافہ یا قومی اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ متوقع انصار عباسی نے اندر کی خبر دیدی

بیٹے نے کہا تھا امی مجھے قبر سے ڈر لگتا ہے، میرا ساتھ نہ چھوڑنا ۔۔ اکلوتے بیٹے کی موت کے بعد ماں اور بہنیں سارا دن قبر کے پاس بیٹھی رہتی ہیں