وقت انسان کو کیا سے کیا بنا دیتا ہے،اپنی اداؤں سے دلوں پر بجلیاں گرانے والی اداکارہ جاناں ملک
پاکستان ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ جاناں ملک اداکاری سے بریک لے کر پروفیشنل شیف بن گئیں۔اداکارہ جاناں ملک کسی تعارف کی محتاج نہیں وہ پی ٹی وی سمیت نجی چینلز پر کئی یادگارڈراموں میں
کام کرچکی ہیں تاہم اب وہ پروفیشنل شیف بن چکی ہیں اور انہوں نے اداکاری سے بریک لے کر آن لائن بیکنگ کا کام شروع کردیا ہے۔ وہ انسٹاگرام پر اپنا بیکنگ کا اکاؤنٹ بھی چلا رہی ہیں اور
جس پر ان کے تقریباً ڈیڑھ لاکھ فالوورز ہیںایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے نئے پروفیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوکنگ کا شوقانہیں بچپن سے ہی تھا اور ان کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ کوکنگ بھی کریں، یہ شوق انہیں اپنی نانی سے ورثے میں ملا۔جاناں ملک نے بتایا کہ
ڈراموں کے سیٹ پر بھی وہ اپنے ساتھی فنکاروں کے لیے مختلف کھانے بناکر لے جاتی تھیں اور سب لوگ ان کے ہاتھ کے کھانوں کی تعریف کرتے تھے اور یہیں سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور انہیں لگاکہ ان کے ہاتھ میں ذائقہ ہے اور پھر ان کے دل میں خیال آیا کہ
کیوں نہ کچھ عرصے کے لیے اداکاری سے بریک لے کر کوکنگ کے شوق کو پورا کیا جائے۔جاناں ملک شوقیہ کوکنگ ایکسپرٹ نہیں ہیں بلکہ انہوں نےلاہور کے کوکنگ اسکول اسکافا سے باقاعدہ ڈپلومہ لے رکھا ہے جسے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں بھی مینشن کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں دوسروں کے لیے کیکس اور
کھانا بناکر بہت خوشی ملتی ہے۔جاناں ملک کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کو بتانا چاہتی ہیں کہ شوبز میں رہتے ہوئے بھی کچھ مختلف کیا جاسکتا ہے۔ ان کے مطابق کھانا بنانا بنیادی ضرورت ہے اور مرد اور عورت دونوں کو آنا چاہئیے