اب اپنی مرضی سے کم کریں
ڈاکٹر صاحب سے سوال کیا گیاکہ موٹاپا اور بڑھے ہوئے پیٹ کے بارے میں کوئی علاج بتادیں؟
پیٹ کےلیے صرف چارچیزیں چھوڑ دو۔ کھانا کھانے کے دوران جو پانی پیتے ہو۔ اللہ پا ک نے قرآن میں فرمایا: کھاؤ اور پیو اور زیادتی نہ کرو۔ دنیا میں کوئی جانور کھانے کےساتھ پانی نہیں پیتا۔ دنیا میں کوئی جانور کھانے کے ساتھ پانی نہیں پیتا۔ اور ہم لوگ کھانےکے ساتھ کتنا پانی پیتے ہیں؟ کتنا پانی پیتے ہیں؟
جب دنیا میں کوئی جانور کھانے کے ساتھ پانی نہیں پیتا۔ ہم کیوں پیتے ہیں؟ اللہ کے نبی پاک ﷺ نے فرمایا: اپنی بھوک کے تین حصے کرو۔ ایک حصہ کھانا۔ ایک حصہ پانی اور ایک حصہ نفس کےلیے چھوڑ دو۔ اما م ابن قیم ؒ فرمایاکرتے تھے کھانا کھانےسے آدھا گھنٹہ پہلے پانی پیو۔ کھانا کھانے کے بعد ڈیڑ ھ گھنٹہ بعد پانی پیو۔ اور ایک لقمے کو اتنا چباؤ اتنا چباؤ جتنا آپ کے دانت ہیں۔ بتیس دانت ہیں۔
لقمے کو بتیس مرتبہ چباؤ گے۔ یہ مسئلے خود بخود ٹھیک ہوجائیں گے۔موٹاپے کی بیماری میں مبتلا لوگ سب سے زیادہ اس بات پر حیران ہوتے ہیں کہ کامیابی سے وزن کم کرنے کے بعد ان کا موٹاپا واپس کیوں آ جاتا ہے۔ اب سائنسدانوں نے اس کی وجہ اور علاج دریافت کر لی ہے ۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ
”بار بار وزن واپس آنے کا سبب آنتوں کے بیکٹیریا ہوتے ہیں۔جب کوئی شخص موٹاپا کم کرنے کے لیے ڈائٹنگ کرتا ہے تو عارضی طور پر وہ سمارٹ ہوتا جاتا ہے، لیکن جب وہ اصل خوارک کی طرف آتا ہے اور بیکٹیریا کو چکنائی والی خوراک دوبارہ ملنی شروع ہوتی ہے
تو زیادہ سرگرم ہو جاتے ہیں جس کے نتیجے میں مذکورہ شخص کا وزن تیزی کے ساتھ واپس آ جاتا ہے۔ سبز چائے کا استعمال پیٹ کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔ ہر کھانے کے بعد ایک کپ سبز چائے پیٹ کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔سبز چائے میں موجود اجزاء جسم کی فالتو چربی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ ناصرف جسم کی چربی کم کرتی ہے
بلکہ جسم کے زہریلے مادے بھی نکال دیتی ہے۔ عرق لیموں وزن کم کرنے کے لیے بہترین ہے۔ لیموں کا رس اور شہد ملا کر ایک گلاس گرم پانی میں مکس کر کے روزانہ صبح خالی پیٹ لیا جا سکتا ہے۔ شہد کھانا موٹاپے کے لیے ایک بہترین گھریلو علاج ہے۔ یہ جسم میں جمع شدہ چربی کو متحرک کرکے گردش میں رکھتا ہے جو عام افعال کے لیے توانائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی بھی موٹے شخص کو 10 گرام کی چھوٹی مقدار سے شہد کھانا شروع کرنا چاہیئے
یا ایک ٹیبل چمچ گرم پانی کے ساتھ لیا جائے۔ اسے صبح صبح کھانا صحت کے لیے زیادہ اچھا ہے۔ اس میں تازہ لیموں کے رس کا ایک چائے کا چمچ بھرا ہوا شامل کیا جا سکتا ہے۔ وزن کو کم کرنے کے لیےروزانہ صبح ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے،خالی پیٹ اور رات سونے سے پہلے ،ایک چائے کا چمچہ دارچینی اور ایک کھانے کا چمچہ شہد ایک کپ گرم پانی میں ملا کر پیئں۔اگر یہ عمل روزانہ کیا جائے تو وزن کم ہو جاتا ہے
اور اس کے مستقل استعمال سے جسم میں فاضل چربی بھی نہیں بن پاتی ہے۔کالا زیرہ لاکھدانہ کلونجی اجوائن کے پتے ہر ایک پچاس گرام تمام چیزوں کو ایک ساتھ ملا کر پیس لیں۔ایک چمچ صبح ناشتے سے پہلے ایک چمچ رات کهانے کے بعد پانی کے ساتھ کهایئں کم ازکم 40 دن کورس کریں۔وزن میں کمی ہو گی۔