پہلی شادی ناکام ہوئی تو دوسری شادی نے زندگی ہی بدل دی ۔۔ وہ اداکار جن کے شادی کے فیصلے نے اُن کی زندگی بدل کر خوشگوار بنا دی
میاں بیوی کا رشتہ انمول ہونے کے ساتھ بہت نازک بھی ہوتا ہے جس میں باہمی تعلقات، محبت، ایک دوسرے کے احساسات کو سمجھنا اور عزت و احترام کا ہونا نہایت ضروری ہے۔
ایسے کئی جوڑے دیکھے گئے ہیں جن کی پہلی شادی ناکام ہونے کے بعد دوسری شادی کامیاب ہوجاتی ہے۔ یہ جوڑے شوبز کی دنیا میں بھی موجود ہیں جن کی پہلی شادی کامیاب نہیں ہوئی لیکن دوسری شادی سے وہ بہت خوش ہیں۔
آج ہم ان مشہور اداکاروں کے بارے میں جانیں گے جن کی پہلی شادی ناکام ہوئی تو دوسری شادی سے ان کی خوشگوار ہوگئی۔
1- اسد صدیقی اور زارا نور عباس
پاکستانی شوبز صنعت کے معروف اداکار اسد صدیقی کی پہلی شادی ماہم سے ہوئی تھی جس حوالے سے انہوں نے ایک پروگرام میں بتایا تھا کہ وہ اپنی شادی کے 4 ماہ بعد بہت پریشان تھے۔ تاہم دونوں کی شادی زیادہ ماہ تک آگے نہ بڑھ سکی اور دونوں میں طلاق ہوگئی۔ بعد ازاں ان کی زندگی میں زارا نور عباس آئیں اور اسد صدیقی نے اداکارہ سے دوسری بار شادی کی۔
جبکہ زارا نور عباس کی بھی اسد صدیقی سے دوسری شادی ہوئی جو کامیاب ہوئی۔
2- سیف علی خان
بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی پہلی شادی اداکارہ امریتا سنگھ سے ہوئی تھی جو 13سال بعد 2004میں اختتام پر پہنچی۔ اس شادی سے ان کے دو بچے ابراہیم اور سارا علی خان ہیں۔ طلاق کے بعد چار سال تک سیف سنگل رہے اور بالآخر 2008 میں ان کی زندگی میں کرینہ کپور نے انٹری دی۔ سیف اور کرینہ کپور شادی کے بعد سے خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں ساتھ ہی دونوں جوڑے کے دو خوبصورت بیٹے بھی ہیں۔
3- ملائیکہ اروڑا
ملائیکہ اروڑا کے ساتھ طلاق کے بعد ارباز خان کو بھی اطالوی رقاصہ و اداکارہ جارجیا اینڈریانی کی شکل میں نئی محبت مل گئی۔ حالیہ سالوں میں انہیں کئی سیاحتی مقامات پر اکٹھے چھٹیاں مناتے دیکھا گیا ہے۔
4- آمنہ شیخ
میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ و سابقہ ماڈل آمنہ شیخ کی پہلی شادی سال 2005 میں معروف اداکار محب مرزا سے ہوئی جو 14 سال تک قائم رہی۔ بعد ازاں سال 2019 میں دونوں کے مابین کسی نجی معاملے کی وجہ سے علیحدگی ہوگئی۔لیکن اب آمنہ شیخ دوسری بار شادی کر چکی ہیں اور کامیاب ازدواجی زندگی بسر کر رہی ہیں۔
5- سنجے دت
بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار سنجے دت نے بھی دو شادیاں کی جن میں پہلی ناکام اور دوسری کامیاب ہوئی۔
اداکارہ سنجے دت اور ان کی سابقہ اہلیہ کا ریہا پیلائی کا تعلق 1998ءمیں قائم ہوا جو 2005 تک رہا۔ 2008ءمیں سنجے دت نے منیاتا کے ساتھ شادی کی اور دو سال بعد ان کے ہاں جڑواں بہن بھائی کی پیدائش ہوئی۔ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام اقرا اور بیٹے کا نام شہران رکھا ہے۔